قربانی کا سفر — Page 13
جائداد اس کے حوالہ کر دوں۔مگر یہ شرط لازمی ہوگی کہ تین مسلمہ ججوں کا ایک بورڈ یہ فیصلہ دے کہ جواب شرائط کے مطابق تحریر کیا گیا ہے۔اس چیلنج کے جواب میں بعض مخالفین اسلام نے اس کتاب کا رڈ لکھنے کے پُر جوش اعلانات کئے جس پر آپ نے فوراً لکھا کہ :- 25 سب صاحبوں کو قسم ہے کہ ہمارے مقابلہ پر ذرا توقف نہ کریں۔افلاطون بن جاویں۔بیگن کا اوتار دھاریں ارسطو کی نظر اور فکر لادیں۔اپنے مصنوعی خداؤں کے آگے استمداد کے لیے ہاتھ جوڑیں۔پھر دیکھیں جو ہمارا خدا غالب آتا ہے یا آپ لوگوں کے آئمہ باطلہ۔(حیات طیبہ ص 47) 1890ء میں حضور اقدس نے رسالہ فتح اسلام تصنیف فرمایا جس میں آپ نے نشر و اشاعت اور تبلیغ اسلام کو وسعت دینے کے لئے اذنِ الہی سے ایک آسمانی ورکشاپ کا اعلان فرمایا اور اس کی پانچ شاخیں بیان کیں۔تیسری شاخ سلسلۂ مہمانان اور زائرین ہے جس کے ذریعہ ہزاروں حق کے متلاشی بنفس نفیس حضور اقدس کی ملاقات کے لئے تشریف لائے۔ان کی مہمان نوازی کے اخراجات خود حضور اقدس برداشت کرتے تھے۔اس سلسلہ میں آپ نے فرمایا۔تیسری شاخ اس کارخانہ کی واردین اور صادرین کی تلاش کے لئے سفر کرنے والے اور دیگر اغراض متفرقہ سے آنے والے ہیں جو اس آسمانی کارخانہ کی خبر پا کر اپنی اپنی نیتیوں کی تحریک سے ملاقات کے لئے آتے رہتے ہیں۔یہ شاخ بھی برابر نشو و نما میں ہے۔اگر چہ بعض دنوں میں کچھ کم مگر بعض دنوں میں نهایت سرگرمی سے اس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔چنانچہ ان سات برسوں میں ساٹھ ہزار سے کچھ زیادہ مہمان آئے ہوں گے اور جس قدر اُن میں سے مستعد لوگوں کو تقریری ذریعوں سے روحانی فائدہ پہنچایا گیا اور اُن کے مشکلات حل کر 13