تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 52 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 52

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۲ سورة الزمر ایسا ہی اس نے بموجب اصول اسلام کے پہلی پیدائش میں ایک انسان کی پہلی سے دوسرا انسان پیدا کر دیا چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۲۵،۲۲۴) کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ہم نے چار پائے ، گھوڑے، گدھے وغیرہ اُتارے۔کیا کوئی ثابت کرسکتا ہے کہ یہ سب آسمان سے ہی اُترے تھے۔کیا کوئی حدیث صحیح مرفوع متصل مل سکتی ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ یہ سب در حقیقت آسمان الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۵) سے ہی اُترے ہیں۔لكِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِنْ فَوْقِهَا غُرَفٌ مَبْنِيَّةٌ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهرُ وَعْدَ اللهِ لَا يُخْلِفُ اللهُ الْمِيعَادَة جس پیشگوئی میں وعدہ ہو یعنی کسی انعام اکرام کی نسبت پیشگوئی ہو وہ کسی طرح ٹل نہیں سکتی۔خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے إِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الميعاد مگر کسی جگہ یہ نہیں فرمایا کہ إِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْوَعِید پس اس میں راز یہی ہے کہ وعید کی پیشگوئی خوف اور دُعا اور صدقہ خیرات سے مل سکتی ہے۔تمام پیغمبروں کا اس پر اتفاق ہے کہ صدقہ اور دُعا اور خوف اور خشوع سے وہ بلا جو خدا کے علم میں ہے جو کسی شخص پر آئے گی وہ رڈ ہو سکتی (تذکرۃ الشہادتین، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۴) ہے۔اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَلَكَهُ يَنَابِيعَ فِي الْأَرْضِ ثُمَّ يُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا مُخْتَلِفًا اَلْوَانُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَابِهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَجْعَلُهُ حُطَامًا إِنَّ فِي ذلِكَ ۖ لذكرى لأولي الألباب ان آیات میں بھی مثال کے طور پر یہ ظاہر کیا ہے کہ انسان کھیتی کی طرح رفتہ رفتہ اپنی عمر کو پورا کر لیتا ہے اور پھر مر جاتا ہے۔(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۰) اللهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَبًا مُتَشَابِهَا مَثَانِي تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَونَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكرِ اللَّهِ ذَلِكَ هُدَى اللهِ ج