تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 229 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 229

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۲۹ سورة محمد استغفار کے ذریعہ اپنے قصور شکر کا تدارک کرتی ہے یہ لوگ خشک منطق کی طرح اتنا ہی نہیں چاہتے کہ وہ قومی جن سے کوئی کمزوری یا غفلت صادر ہو سکتی ہے وہ ظاہر نہ ہوں نہیں وہ ان قومی پر تو فتح حاصل کئے ہوئے ہوتے ہیں وہ تو اللہ تعالیٰ کے احسانات کا تصور کر کے استغفار کرتے ہیں کہ شکر نہیں کر سکتے یہ ایک لطیف اور اعلیٰ مقام ہے جس کی حقیقت سے دوسرے لوگ نا آشنا ہیں اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے حیوانات گدھے وغیرہ انسانیت کی حقیقت سے بے خبر اور نا واقف ہیں اسی طرح پر انبیاء ورسل کے تعلقات اور ان کے مقام کی حقیقت سے دوسرے لوگ کیا اطلاع رکھ سکتے ہیں یہ بڑے ہی لطیف ہوتے ہیں اور جس جس قدر محبت ذاتی بڑھتی جاتی ہے اس قدر یہ اور بھی لطیف ہوتے جاتے ہیں دیکھو حضرت یوسف نے صرف یہی کہا تھا کہ تم بادشاہ سے میرا ذکر بھی کرنا صرف اتنی بات پر ایک عرصہ تک زندان میں رہنا پڑا حالانکہ عام نظر میں یہ ایک معمولی سی بات ہو سکتی ہے مگر نہیں یہ ان تعلقات محبت کے منافی تھی۔غرض یہ ایک لطیف سر ہے جس پر ہر ایک مطلع نہیں ہوسکتا۔یہی ایک مقام ہے جس کی طلب ہر ایک کو کرنی چاہیئے۔بر کریما کا رہا دشوار نیست الحکم جلد ۸ نمبر ۱۴، ۱۵ صفحه ۱، ۲ مورخه ۱٫۳۰ پریل و ۰ ارمئی ۱۹۰۴ صفحه ۲) کسی پادری کا یہ سوال پیش ہوا کہ حضرت نوح علیہ السلام نے خلاف منشاء ایزدی اپنے بیٹے کے لئے دُعا کی اس لئے وہ گنہ گار ہوئے۔تو فرمایا ) کیا وجہ ہے کہ اس نے مسیح کا ذکر نہ کیا کہ ایک انجیر کے درخت کی طرف گیا اور جانتا تھا کہ اس میں پھل نہیں ہے پھر وہ جانتا تھا کہ صلیب ملتی ہے اور دعائیں کرتا رہا کہ مجھے نجات ملے۔پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم تو اپنے ثبوت میں فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُم عمرا کی دلیل پیش کرتے ہیں اس کے مقابلہ کا ایک فقرہ بھی انجیل میں نہیں ہے اور پیغمبر خدا کی تمام عمر کا یہ حوالہ ہے کہ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُبُرا۔استغفار کے اصل معنے تو یہ ہیں کہ یہ خواہش کرنا کہ مجھ سے کوئی گناہ نہ ہو یعنی میں معصوم رہوں اور دوسرے معنے جو اس سے نیچے درجے پر ہیں کہ میرے گناہ کے بدنتائج جو مجھے ملنے ہیں میں ان سے محفوظ رہوں۔البدر جلد نمبر ا مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۷) نبی کیوں معصوم ہوتے ہیں؟ تو اس کا یہی جواب ہے کہ وہ استغراق محبت الہی کے باعث معصوم ہوتے ہیں۔ٹریکٹ نمبر البعنوان "حضرت اقدس کی ایک تقریر اور مسئلہ وحدۃ الوجود پر ایک خط صفحہ ۱۴ مرتبہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی)