تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 69 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 69

تفسیر حضرت مسیح موعود علیه السلام ۶۹ سورة المؤمن کی قوم کے لئے ہوا۔غرض خدا کے نام پر جو پیشگوئی پوری ہو جائے اس کی نسبت شک کرنا اور اس کو اتفاق پر محمول کر دینا گویا خدا تعالیٰ کے دینی انتظام پر ایک حملہ ہے اور نبوت کی تمام عمارت کو گرانے کا ارادہ ہے۔(استفتاء، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۱۱۲) اگر یہ جھوٹا ہے تو اس کا جھوٹ اس پر پڑے گا اور اگر یہ سچا ہے تو تم اس کی ان بعض پیشگوئیوں سے بیچ کذاب ہو۔نہیں سکتے جو تمہاری نسبت وہ وعدہ کرے۔خدا ایسے شخص کو فتح اور کامیابی کی راہ نہیں دکھلاتا جو فضول گو اور انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحه ۶۴) اگر یہ نبی جھوٹا ہے تو اپنے جھوٹ سے ہلاک ہو جائے گا اور اگر سچا ہے تو ضرور ہے کہ کچھ عذاب تم بھی چکھو کیونکہ زیادتی کرنے والے خواہ افتر ا کر میں خواہ تکذیب کریں خدا سے مدد نہیں پائیں گے۔اب دیکھو اس سے زیادہ تصریح کیا ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں بار بار فرماتا ہے کہ مفتری اسی دنیا میں ہلاک ہوگا بلکہ خدا کے سچے نبیوں اور مامورین کے لئے سب سے پہلی یہی دلیل ہے کہ وہ اپنے کام کی تکمیل کر کے مرتے ہیں۔اور ان کو اشاعت دین کے لئے مہلت دی جاتی ہے۔اربعین ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۳۴) اگر یہ جھوٹا ہوگا تو تمہارے دیکھتے دیکھتے تباہ ہو جائے گا اور اس کا جھوٹ ہی اس کو ہلاک کر دے گا لیکن اگر سچا ہے تو پھر بعض تم میں سے اس کی پیشگوئیوں کا نشانہ بنیں گے اور اس کے دیکھتے دیکھتے اس دار الفنا سے (تحفۃ الندوه، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۹۶) کوچ کریں گے۔قرآن شریف نے بغض کے لفظ سے جتلا دیا کہ وعید کی پیشگوئی کے لئے بعض کا نمونہ کافی ہے۔تحفہ الندوہ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۹۸) اگر یہ رسول سچا ہے تو اس کی بعض پیشگوئیاں جو تمہارے حق میں ہیں پوری ہوں گی یعنی پیشگوئی کا پورا ہونا نشان آسمانی روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۹۴ حاشیه ) سچائی کی نشانی ہے۔اگر یہ رسول جھوٹا ہے تو خود تباہ ہو جائے گا لیکن اگر سچا ہے تو تمہاری نسبت جو عذاب کے بعض وعدے کئے گئے ہیں وہ پورے ہوں گے۔(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۰) بعض کا لفظ اس لئے اختیار کیا گیا کہ وعید کی پیشگوئیوں میں یہ ضروری نہیں کہ وہ سب کی سب پوری ہو جائیں بلکہ بعض کا انجام معافی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۲۰ حاشیه ) اگر یہ نبی جھوٹا ہے تو خود تباہ ہو جائے گا کیونکہ خدا کذاب کے کام کو انجام تک نہیں پہنچا تا وجہ یہ کہ اس