تفسیر کبیر (جلد ۹) — Page 122
ہمارے مقابلہ میں جیت جاتے۔آپ کا ہمارے مقابلہ میں اکیلے ہوتے ہوئے جیت جانا ثبوت ہے اس بات کا کہ ہمارے بت بالکل بیکار ہیں اور خدا ئے واحد کی ہی اس دنیا پر حکومت ہے جس نے آپ کی مدد کی اور ہم سب کو آپ کے مقابلہ میں شکست دی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ہندہ ہے ؟ہندہ بھی جانتی تھی کہ اسلام کی حکومت صرف مجھ پر ہی نہیں بلکہ خود محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ہے۔اُس نے کہا ہاں ہندہ ہوں۔مگر مسلمان ہندہ۔اب آپ کا وہ زور مجھ پر نہیں چل سکتا جو پہلے چل سکتا تھا۔کیونکہ اسلام سب گناہوں کو مٹا دیتا ہے (طبری سنۃ ۸ ذکر الخبر عن فتح المکۃ)تو الٰہی مدد کا ہونا ثبوت ہوتا ہے اس بات کا کہ وہ شخص راستباز ہے۔اور الٰہی مدد کا ثبوت یہ ہوتا ہے کہ باوجود دنیوی مخالفت کے ایک قوم بڑھتی چلی جاتی ہے اور کوئی روک اُس کی ترقی میں حائل نہیں ہو سکتی کیونکہ اللہ تعالیٰ مومن قوم کی پشت پر آجاتا ہے اور اس کے سایہ یعنی تصرف کو لمبا کر دیتا ہے۔اور اگر وہ ایسا نہ کرتا تو سایہ ایک جگہ ٹکا رہتا۔یعنی مومن دنیا میں کوئی ترقی نہ کرتے۔پھر جس طرح سورج کے مقام کو دیکھ کر پتہ لگ جاتا ہے کہ سایہ کدھر جائےگا۔اسی طرح خدا تعالیٰ کی تائیدات کو دیکھ کر یہ پتہ لگا یا جا سکتا ہے کہ کونسی قوم ترقی کرے گی۔ہاں یہ الٰہی مدد ہمیشہ ایک سی نہیں رہتی۔ایک مدت کے بعد جب قوم خراب ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کی پشت پناہی چھوڑ دیتا ہے اور وہ سایہ غائب ہو جاتا ہے۔پس کوشش کرو کہ تمہارا خدا تمہیں اور تمہاری اولاد وں کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ممتد سایہ بنا دے اور تمہیں ایسی توفیق عطا فرمائے کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ کو ہمیشہ قائم رکھنے اور اُس کو آگے سے آگے بڑھانے کا موجب بنو۔تاکہ شمس والی دلیل ہمیشہ قائم رہے اور تمہارے لئے الٰہی نصرتیں ظاہر ہوتی رہیں اور انسانی تدابیر تمہارے مقابلہ میںہمیشہ ناکام رہیں۔وَ هُوَ الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ لِبَاسًا وَّ النَّوْمَ سُبَاتًا وَّ اور وہی( خدا) ہے جس نے رات کو تمہارے لئے لباس بنایا اور نیند کو آرام کا موجب جَعَلَ النَّهَارَ نُشُوْرًا۰۰۴۸ اور دن کو پھیلنے اور ترقی کا ذریعہ۔حلّ لُغَات۔اَلسُّبَاتُ أَلسُّبَاتُکے معنے ہیں اَلدَّھْرُ۔زمانہ۔نیز اس کے معنے ہیں اَلنَّوْمُ۔نیند وَقِیْلَ اِبْتِدَاؤُہُ فِی الرَّأسِ حَتّٰی یَبْلُغَ الْقَلْبَ یعنی بعض ماہرین لُغت کہتے ہیں کہ سبات کا لفظ نیند کی ابتدائی