تفسیر کبیر (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 68 of 723

تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 68

فَفَهَّمْنٰهَا سُلَيْمٰنَ١ۚ وَ كُلًّا اٰتَيْنَا حُكْمًا وَّ عِلْمًا١ٞ وَّ سَخَّرْنَا ہم نے اصل معاملہ سلیمان کو سمجھادیا اور سب کو ہی ہم نے حکم اور علم عطافرمایاتھا۔مَعَ دَاوٗدَ الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَ الطَّيْرَ١ؕ وَ كُنَّا فٰعِلِيْنَ۰۰۸۰ اور ہم نے دائود کے ساتھ اہل جبال کو بھی اور پرندوں کو بھی کام پرلگادیا تھا وَ عَلَّمْنٰهُ صَنْعَةَ لَبُوْسٍ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُمْ مِّنْۢ بَاْسِكُمْ١ۚ وہ سب خدا کی تسبیح کرتے تھے اورہم یہ سب کچھ کرنے پرقادر تھے۔فَهَلْ اَنْتُمْ شٰكِرُوْنَ۰۰۸۱وَ لِسُلَيْمٰنَ الرِّيْحَ عَاصِفَةً اور ہم نے اس کو ایک لباس کا بنانا سکھایا تھا۔تاکہ وہ تمہاری جان لڑائی میںبچائے۔تَجْرِيْ بِاَمْرِهٖۤ اِلَى الْاَرْضِ الَّتِيْ بٰرَكْنَا فِيْهَا١ؕ وَ كُنَّا بِكُلِّ پس کیا تم شکر گذار بنوگے ؟اور ہم نے سلیمان کے لئے تیز ہوا کو بھی مسخر کر چھوڑاتھا جو اس کے حکم شَيْءٍ عٰلِمِيْنَ۰۰۸۲ کے مطابق چلتی تھی اس زمین کی طرف جس میں ہم نے برکت رکھی تھی اور ہم سب کچھ جانتے ہیں۔حلّ لُغَات۔نَفَشَتْ۔نَفَشَتْ نَفَشَ سے مؤنث کاصیغہ ہے اور نَفَشَتِ الْاِبِلُ وَ الْغَنَمُ کے معنے ہیں رَعَتْ لَیْلًا بِلَارَاعٍ رات کے وقت اونٹ یابکریاں کھیتی کو چرگئیں جبکہ کوئی گڈریا یانگہبان شخص ان کو روکنے والا نہ تھا۔(اقرب) اَلْجِبَالُ۔اَلْجِبَالُ اَلْجَبَلُکی جمع ہے اور اَلْجَبَلُ کے معنے ہیںپہاڑ۔نیز اس کے معنے ہیں سَیِّدُ الْقَوْمِ وَعَالِمُھُمْقوم کاسردار اورعالم۔(اقرب) عَاصِفَۃً۔عَاصِفَۃً عَصَفَ سے اسم فاعل مؤنث کاصیغہ ہے اور عَصَفَ الرِّیْحُ عَصْفًاکے معنے ہیں اِشْتَدَّتْ ہوا سخت تیز چلی (اقرب) پس عَاصِفَۃً کے معنے ہوںگے تیز چلنے والی۔