تفسیر کبیر (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 390 of 723

تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 390

مذہبی کتابوں میں قیامت اس کا نام نہیں۔قیامت اُسی کا نام ہے جسے ہم نے اوپر بیان کیا ہے اور اس کا ذکر قرآن کریم کی اس آیت میں ہے کہ کُلُّ مَنْ عَلَیْھَا فَانٍ وَیَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ ( الرحمٰن:۲۷،۲۸) بہر حال اللہ تعالیٰ مخالفین کے اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ دنیا میں جو کوئی بھی بستا ہے کیا اُس کی موت و حیات اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں نہیں۔وہی باپ کے صُلب میں بچہ کا نطفہ پید اکرتا ہے اور وہی ماں کے رحم میں اُس کی پرورش کا سامان کرتا ہے اور وہی اُس کے پیدا ہونے کے بعد اُس کی غذا کا سامان مہیا کرتا ہے اب بتائو کہ جس خدا نے یہ سب کچھ پید ا کیا ہے کیا وہ دوبارہ جسم کے کسی باریک حصّہ سے انسان کو پیدا نہیں کر سکتا۔احادیث میں آتا ہے کہ مرنے کے بعد انسان کی پیدائش عجب الذنب سے ہوگی(بخاری کتاب التفسیر سورۃ عم یتسآء لون باب یوم ینفخ فی الصور۔۔۔)۔یعنی پیٹھ کے نیچے کی جو ہڈی ہے جس کے متعلق سائینسدان کہتے ہیں کہ یہ بندر کی دُم کی علامت ہے (The Descent of Man p 89۔90)اس کے ایک ذرہ سے انسان کی پیدائش ہوئی۔اگر نطفہ کے خوردبینی ذرۂ حیات سے انسان پیدا ہو سکتا ہے تو عجب الذنب کے کسی حصہ سے جس کو خدا تعالیٰ باقی رکھے انسان دوبارہ کیوں پیدا نہیں ہو سکتا۔آخر وہ کیڑے بھی تو ہیں جو زمین کی تہوں میں اور پتھروں کے نیچے پیدا ہو جاتے ہیں۔اگر انسان کی پہلی پیدائش رحم مادر میں ہوئی تھی تو اُس کی دوسری پیدائش کسی اور جگہ کیوں نہیں ہو سکتی ؟ یہ محض خدا تعالیٰ کی طاقتوں کا اپنی طاقتوں پر قیاس کر لینے کا نتیجہ ہے ورنہ جو خدا ایک دفعہ پیدا کر سکتا ہے اُس کے لئے دوبارہ پیدا کرنا ایک ایسا امر ہے جس کو کوئی انسان بھی بعید از عقل تصّور نہیں کر سکتا۔پھرقُلْ لِّمَنِ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِيْهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ کہہ کر اللہ تعالیٰ نے کفار کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ کیا دین کی بنیاد صرف اگلے جہان پر ہی ہے کہ تم اس کا ذکر کرتے ہو۔کیا اس دنیا میں تم کو خدا سے واسطہ نہیں پڑنا۔پھر اُس کے احکام سے اس قدر دُوری اور غفلت تمہارے اندر کیوں پائی جاتی ہے۔قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ۰۰۸۷ (پھر) تو (اُن سے) کہہ کہ ساتوں آسمان اور عرشِ عظیم کا رب کون ہے ؟ وہ فوراً کہیں گے( یہ سب) اللہ کے ہیں تو سَيَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ۰۰۸۸قُلْ مَنْۢ بِيَدِهٖ کہہ دے کیا پھر تم (اُس خدا کے ذریعہ سے تباہی سے )بچنے کی کوشش نہیں کرتے (نیز) تو کہہ دے کہ کس کے قبضہ