تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 104
كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ۰۰۱۰۴ جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔حلّ لُغَات۔حَسِیْسٌ۔حَسِیْسٌکے معنے ہیں اَلصَّوْتُ الْخَفِیُّ۔ہلکی آواز (اقرب) تفسیر۔یعنی جن لوگوں کے لئے ہماری طرف سے بشارتیں ہوںگی وہ ان عذابوںسے بچائے جائیں گے اور ان کی بھنک تک نہ سنیںگے او ر جو کچھ ان کے دل چاہیں گے ان کو ملے گا اور ایک لمبے عرصہ تک یہی سلوک ہوتا چلا جائےگا۔بڑے عذاب کی تباہی ان کو غمگین نہیں کرے گی۔اور فرشتے ان پر نازل ہوںگے اور ان کو تسلی دیتے ہوئے کہیں گے کہ اس دن کا تم سے وعدہ کیاجاتا تھا۔يَوْمَ نَطْوِي السَّمَآءَ كَطَيِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ١ؕ كَمَا بَدَاْنَاۤ جس دن ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ دیںگے جس طرح بہیاں تحریر کو لپیٹ لیتی ہیں جس طرح ہم نے تمہاری اَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِيْدُهٗ١ؕ وَعْدًا عَلَيْنَا١ؕ اِنَّا كُنَّا فٰعِلِيْنَ۰۰۱۰۵ پیدائش کو پہلی دفعہ شروع کیا تھا اسی طرح پھر اسکو دہر ائیںگے یہ ہم نے اپنے اوپر لازم کر رکھا ہے ہم ایسا ہی کرنےکا ارادہ رکھتے ہیں۔حلّ لُغَات۔نَطْوی۔نَطْوِیْ طَویٰ سے جمع متکلم کا صیغہ ہے اور طَوَی الصَّحِیْفَةَکے معنے ہوتے ہیں نَقِیْضُ نَشَرَھَا صحیفہ کو لپیٹا (اقرب) پس نَطْوِی کے معنے ہوںگے ہم لپیٹیں گے۔اور کَـطَیِّ السِّجِلِّ لِلْکُتُبِ کے معنے ہیں طَیُّ ا لْکَاتِبِ لِلْکِتٰبِ یعنی جس طرح کاتب کتاب کو لپیٹ دیتا ہے۔(اقرب) تفسیر۔فرماتا ہے۔یہ وہ دن ہوگا کہ ہم آسمان کو یعنی اس وقت کی بادشاہتوں کو اس طرح لپیٹ دیںگے جس طرح کتاب کا صفحہ تحریر کو لپیٹ دیتا ہے اور ہم اعلان کردیںگے کہ جس طرح ہم نے تم کو پہلی دفعہ پیدا کیا تھا اسی طرح دوبارہ پیدا کریںگے یہ پکا وعدہ ہے جس کو ہم پورا کرکے چھوڑیںگے۔