تفسیر کبیر (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 99 of 723

تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 99

تَقَسَّمُوْہُ انہوںنے اپنے معاملے کو تقسیم کرلیا۔وَقِیْلَ تَفَرَّقُوْا فِیْہِ اور بعض ماہرین لغت کہتے ہیں کہ تَقَطَّعَ اَمْرَھُمْ بَیْنَھُمْ کے معنے ہیں انہوںنے اپنے معاملے میں اختلاف کیا۔(اقرب) تفسیر۔فرماتا ہے ان انبیاء کے مخالف لوگ ایسے تھے کہ انہوںنے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا مگر آخر وہ سب ہماری طرف ہی آئیںگے اور ہم ان کا حساب ان سے لیںگے۔فَمَنْ يَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا كُفْرَانَ اور جو کوئی مناسب حال عمل کرے گا اورساتھ ہی مومن بھی ہوگا۔تو اسکی کوشش کو رد نہ کیا جائے گا۔لِسَعْيِهٖ١ۚ وَ اِنَّا لَهٗ كٰتِبُوْنَ۰۰۹۵ اورہم اسکے نیک اعمال کو لکھ رکھیں گے۔تفسیر۔پس جو کوئی اچھے عمل کرے گا اور ساتھ ہی مومن بھی ہوگا تو اس کی کوشش ضائع نہیں جائے گی اورہم اس کے سب نیک اعمال لکھتے چلے جائیں گے۔وَ حَرٰمٌ عَلٰى قَرْيَةٍ اَهْلَكْنٰهَاۤ اَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُوْنَ۰۰۹۶حَتّٰۤى اور ہر ایک بستی جسے ہم نے ہلاک کیا ہے اس کے لئے یہ فیصلہ کردیاگیا ہے کہ اس کے بسنے والے لوٹ کر اِذَا فُتِحَتْ يَاْجُوْجُ وَ مَاْجُوْجُ وَ هُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ اس دنیامیںنہیں آئیںگے یہاںتک کہ جب یاجوج اور ماجوج کے لئے دروازہ کھول دیاجائےگا۔اور وہ يَّنْسِلُوْنَ۰۰۹۷ ہرپہاڑی اور ہر سمندر کی لہر پرسے پھلانگتے ہوئے دنیامیںپھیل جائیںگے۔حلّ لُغَات۔حَدَبٌ۔حَدَبٌکے معنے ہیں اَلْمَوْجُ پانی کی موج یا لہر۔اسی طرح اس کے معنے ہیں اَلْغِلَـظُ الْمُرْتَفعُ مِنَ الْاَرْضِ سخت اونچی زمین (اقرب) مفردات میں ہے اَ لْحَدَبُ: مَا ارْتَفَعَ مِنْ ظَھْرِ الْاَرْضِ