تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 607 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 607

جانب بحیرہ کیسپین اورکوہ قاف کے درمیا نی علاقہ کی جانب کیا۔(انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا زیر لفظ Cyrus) حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ بَيْنَ السَّدَّيْنِ وَجَدَ مِنْ دُوْنِهِمَا قَوْمًا١ۙ لَّا یہاں تک کہ جب وہ دوپہاڑوں کے درمیان پہنچا تواس نے ان کے ورے کچھ ایسے لوگ پائے جوبمشکل اس يَكَادُوْنَ يَفْقَهُوْنَ قَوْلًا۰۰۹۴ کی بات سمجھتے تھے۔حل لغات۔السَّدَّیْنِ السَّدَّیْنِ اَلسَّدُّ سے تثنیہ ہے اوراَلسَّدُّ کے معنے ہیں۔الْجَبَلُ پہاڑ۔اَلْحَاجِزُ بَیْنَ الشَّیْئَیْنِ۔دوچیزوں کے درمیان روک۔(اقرب) تفسیر۔اس جگہ کے بسنے والوں کی نسبت فرماتا ہے کہ وہ بمشکل ذوالقرنین کے لوگوں کی باتیں سمجھتے تھے یہ پہلے بتایاجاچکاہے کہ کَادَ سے پہلے نفی آئے تواس کے معنے مثبت کے ہوتے ہیںاورمثبت کالفظ آئے تواس کے معنے نفی کے ہوتے ہیں۔پس اس کے یہ معنے ہیں کہ وہ بمشکل ذوالقرنین اوراس کی قوم کی بات سمجھتے تھے۔مگرساتھ ہی یہ بھی نکلتاہے کہ و ہ بات کسی حد تک سمجھ جاتے تھے۔اس سے ظاہر ہے کہ وہ فارس کے لوگوں کے ہمسائے اوران کے ساتھ میل ملاپ رکھنے والے تھے۔پس گوان کی زبان اورتھی مگر ہمسائگت اورکثر ت سے میل جول رکھنے کی وجہ سے فارس اورمیدیاوالوں کی کچھ کچھ بات وہ سمجھ لیتے تھے۔جغرافیہ کے دیکھنے سے معلوم ہوتاہے کہ دربندکاعلاقہ جس کی نسبت بتایا جاچکا ہے کہ وہاں دیوار بنائی گئی تھی ایسا ہی علاقہ ہے یہ علاقہ مادہ اورفارس کے ساتھ لگتاہے بلکہ بعد کے زمانہ میں توفارس کاحصہ ہی بن گیا تھا۔گواب روس والوں نے اس علاقہ کو لے کر اپنی حکومت میں شامل کرلیا ہے۔یہ جو فرمایا ہے کہ بَيْنَ السَّدَّيْنِ پہنچا اس سے مراد یہ ہے کہ اس راستہ کے ایک طرف بحیرہ اخضر ہے اوردوسری طرف کوہ قاف۔اوریہ دونوں چیزیںدونوں طرف سے سدّیعنی روک کاکام دے رہی تھیں۔صرف درمیانی درّ ہ غیرمحفوظ تھا۔