تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 608 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 608

قَالُوْا يٰذَا الْقَرْنَيْنِ اِنَّ يَاْجُوْجَ وَ مَاْجُوْجَ مُفْسِدُوْنَ فِي انہوں نے کہا (کہ )اے ذوالقرنین یاجوج ماجو ج یقیناً اس ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں الْاَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلٰۤى اَنْ تَجْعَلَ بَيْنَنَا وَ پس کیاہم (لوگ )آپ کے لئے کچھ خراج اس شرط پرمقررکردیں کہ آپ ہمارے درمیان اوران کے درمیان بَيْنَهُمْ سَدًّا۰۰۹۵ ایک روک بنادیں۔حلّ لُغَا ت۔خَرْجًا اَلْخَرْجُ۔اَلْخَرَاجُ خَرْجٌ کے معنے خراج یعنی لگان کے ہیں۔(اقرب) تفسیر۔یعنی چونکہ یہ لوگ یاجوج وماجو ج کے دروازہ پر تھے وہ کثرت سے ان کے حملوں کاشکار ہوتے رہتے تھے۔اس لئے اس علاقہ کے لوگوں نے خورس سے خواہش کی کہ ان کے حملوں سے بچنے کے لئے ایک دیواربنا دی جائے اوراس کاخرچ ہم دیں گے۔قَالَ مَا مَكَّنِّيْ فِيْهِ رَبِّيْ خَيْرٌ فَاَعِيْنُوْنِيْ۠ بِقُوَّةٍ اَجْعَلْ اس نے کہا (کہ )اس (قسم کے کاموں )کے متعلق میرے رب نے جوطاقت مجھے بخشی ہے وہ (دشمنوں کے بَيْنَكُمْ وَ بَيْنَهُمْ رَدْمًاۙ۰۰۹۶ سامانوں سے )بہت بہترہے اس لئے تم مجھے (اپنے )مقدوربھر مدد دوتاکہ میں تمہار ے درمیان اوران کے درمیان ایک روک بنادوں حل لغات۔رَدْمًا اَلرَّدْمُ مَایَسْقُطُ مِنَ الْجِدَارِ الْمُھْدَمِ۔گری ہوئی دیوار کاڈھیر( اقرب) تفسیر۔یعنی اللہ تعالیٰ نے مجھے ان کاموں کاخو ب علم دیاہے اورمیں اس کام کوخوب اچھی طرح کرسکتا ہوں اس لئے تم مزدوری کے ذریعہ سے میری مددکروتاکہ میں یہ دیواربنادوں۔قُوَّۃٌ سے مراد مزدوری ہے یعنی تم لوگ اس جگہ بستے ہو۔مزدوری کاکام تم ہی کرسکتے ہو۔پس میںسکیم تجویز