تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 578
اِجْتِمَاعٌ عَلٰی خَیْرٍ کے معنے رکھتی ہے۔(تعطیر الانام زیر لفظ الضیافۃ )یعنی کسی نیک کام میں باہم تعاون کرنے کا فیصلہ ضیافت کی شکل میں دکھایاجاتاہے پس ’’دونوں نے کھانامانگا‘‘کی تعبیر یہ ہوگی کہ دونوں نے تعاون کی درخواست کی۔اورضیافت کے انکار کے معنے ہوں گے کہ قوم نے دونوں کے سوال کے جواب میں تعاو ن کرنے سے انکارکردیا۔دیوار بنانے کی تعبیر اور اس سے استدلال اس کے بعد لکھا ہے کہ انہوں نے ایک دیواردیکھی جوگرنے کو تھی۔تعطیر الانام میں لکھاہے کہ جب کوئی دیوار دیکھے جس میں خرابی ہوگئی ہو تواس سے مراد کوئی عالم یا امام ہوتاہے جس کامال جاتا رہتاہے۔پھر اگریہ دیکھے کہ اس کی مرمت کردی گئی ہے تواس کے یہ معنی ہوں گے کہ اس عالم کے کام کودرست کردیاجائے گا۔اوراگردیکھے کہ مرمت نہیں کی گئی توا س کاکام تباہ ہوجائے گا اورنیز امام ابن سیرین کے تعبیر نامہ میں لکھاہے کہ دیوار کے کچھ حصہ میں خرابی دیکھ کر اسے درست کرنے کی تعبیر اس جگہ کے والی کی بجائے دوسرے والی کامقرر ہوناہوتاہے (زیر لفظ حائط)۔ان تعبیروں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سارے نظار ہ کایہ مطلب ہو گا کہ حضرت موسیٰ ؑ اوروہ اللہ کابندہ جس کے ساتھ وہ چلے تھے ایک جماعت سے تعاون چاہیں گے مگر و ہ تعاون نہ کرے گی۔اوروہ کسی بزرگ کے کام کوخراب ہوتادیکھیں گے۔اس پرموسیٰ علیہ السلام توخاموش رہیں گے لیکن وہ عبداللہ اس کام کودرست کردے گایایہ کہ اس قوم کے لئے دوسراحاکم مقررہوجائے گاموسیٰ علیہ السلام اس امر کو دیکھ کرکہیں گے کہ اس پرکوئی اجر لیتے تواچھاہوتا مگروہ اس بات کو سن کرناراض ہوجائےگااورکہے گاکہ بس اب ہماراتمہاراتعلق ختم ہے۔اس حصہ کی تعبیر حضرت استاذی المکر م مولوی نورالدین صاحب یہ فرمایاکرتے تھے کہ یاتو اوس اورخزرج مراد ہیں کہ دیرسے یہ قومیں ترقی سے محروم تھیں۔اللہ تعالیٰ رسول کریم صلعم کومدینہ لے گیا۔اوران کے لئے بھی ترقی کی راہیں کھل گئیں یافرماتے تھے کہ مرادحضرت اسمٰعیل اور حضرت اسحاق کی اولاد ہے کہ ان کاکام خراب ہورہاتھا ایک کے حق کی حفاظت حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کردی۔اور دوسرے کے حق کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے۔میری رائے میں ا س نظارے کاپہلاحصہ بتاتاہے کہ قریہ سے مراد عالم یہودیت اورنصرانیت ہے۔جب اس سے تعاون کی درخواست کی گئی تواس نے انکار کردیا۔اوردیوارسے یہود ونصاریٰ کے بزرگ مراد ہیں۔اوراس کے گرنے کے قریب پہنچنے سے مراد ان کے بزرگوںکااثر زائل ہونا ہے اورمرمت کرنے کے یہ معنے ہیں کہ ان کی تعلیم کو پھر سے قائم کردیا اوران کے اند رایک نیا والی یاحاکم مقررکردیا۔