تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 260 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 260

سے کام لیتے ہیںاوراپنے انجام کا خیال نہیں کرتے۔اگرانجام کی طرف توجہ دلائی بھی جائے تو پروانہیں کرتے۔لیکن قرآن کریم کے مخالف خواہ بیرونی ہوں یا اندرونی سخت سزاپائیں گے۔چنانچہ قرب قیامت میں یعنی زمانہ مسیح موعود میں ایک سخت عذاب دنیا پر تکذیب قرآن کی وجہ سے نازل ہوگااوراس وقت پھر ایک جنگ خداکے فرشتوں اورابلیس کے درمیان ہو گی۔اس جنگ میں آد م کے متبعین کو غلبہ دیا جائے گا۔قرآن کریم کے ابد الآباد تک رہنے کی پیشگوئی لوگ چاہتے ہیں کہ تجھے تباہ کر دیں مگرہم نے تو تیرے لئے ایک عظیم الشان مقصد تجویز کررکھا ہے۔ہم تیرے نام کو آخر زمانہ تک اوردنیا کے کناروں تک پھیلا ئیں گے اورتیری قابلیت کو دنیا پر ظاہر کیا جائے گا۔ہم نے اس قرآن کو ایسا بنایا ہے کہ وہ ابدالآباد تک کام آئے گا۔اور روحانی خزانے اس کے ذریعہ سے آہستگی کے ساتھ دنیا پر ظاہرکئے جائیں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ بخیل نہیں ہے۔پھر آخرمیں آخر ی زمانہ کی علامت بیا ن فرمائی گئی ہے۔اوراس کے شرسے بچنے کاذریعہ دعاکو بتایا ہے۔بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۰۰۱ (میں )اللہ(تعالیٰ)کانام لے کر (شروع کرتا ہوں )جو بے حد کرم کرنے والا (اور)بار باررحم کرنے والا ہے۔سُبْحٰنَ الَّذِيْۤ اَسْرٰى بِعَبْدِهٖ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ پاک(ذات اور پاک صفات)ہے وہ (خدا)جو رات کے وقت اپنے بندہ کو (اس)حرمت والی مسجد سے (اس ) اِلَى الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِيْ بٰرَكْنَا حَوْلَهٗ لِنُرِيَهٗ مِنْ اٰيٰتِنَا١ؕ دوروالی مسجد تک جس کے ارد گر دکو (بھی)ہم نے برکت دی ہے (اس لئے )لے گیا کہ تا ہم اسے اپنے بعض نشان اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ۰۰۲ دکھلائیں یقیناًوہی(خدا)ہے جو (اپنے بندوں کی پکار کو)خوب سننے والا (اوران کی حالتوں کو )خوب دیکھنے والا ہے حلّ لُغَات۔سُبْحٰنَ سُبْـحٰنَکے معنے کے لئے دیکھو یونس آیت نمبر۱۹۔سُبحٰنَ اللہ اَیْ اُبَرِّیُٔ اللہَ مِنَ السُّوْءِ بَرَاءَ ۃً۔سبحان کے معنی عیوب سے پاک سمجھنے اور پاک کرنے کے