تفسیر کبیر (جلد ۵) — Page 306
تھے اس لئے انسان کے پیدا ہونے سے پہلے یہ دونوں پیداکئے گئے۔اللہ تعالیٰ نے انسا ن کوپیداکر کے ملائکہ کو حکم دیا۔کہ جس قسم کے یہ کام کرے۔اس کے نتائج پیدا ہوتے چلے جائیں۔لیکن آدم اوران کے ساتھیوں کے علاوہ بھی دنیا میں مخلوق تھی۔جو آدم کے نظام کے تابع نہ ہوئی تھی۔ان کے سردار کو اللہ تعالیٰ نے حقیقی شیطان کا ظلّ ہونے کی وجہ سے شیطان اور ابلیس کے ناموں سے پکاراہے۔اورجو کچھ آدم اوراس کے درمیان ایک لمبے عرصہ میں گذرااسے ایک مختصر مکالمہ کی صورت میں بیان کردیاہے۔شیطان مجسم ہو کر لوگوں سے باتیں نہیں کرتا یاد رہے کہ وہ شیطان جو بطورمحرک بدی کے پیدا کیا گیاہے اورایک غیر مرئی وجودہے جس طرح ملائکہ ہیں وہ خود آکر لوگوںسے باتیں نہیں کیاکرتا۔نہ مجسم ہو کر انسانوں کو تکلیف دیتاہے۔جو لوگ شامت اعمال سے نیکی کا مقام کھوبیٹھتے ہیں وہ اس کے ظل ہوجاتے ہیں اورانہی کے کاموں کو شیطان کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔محرکات بدی شیطان کہلاتے ہیں ان کے علاوہ جو دوسرے محرکات بدی کے ہوتے ہیں۔وہ بھی شیطان کہلاتے ہیں۔جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔کہ میراشیطان مسلمان ہوچکاہے(مسند احمد جلد اول بروایت ابن عباس ص۲۵۷)اس لئے وہ مجھے ہمیشہ نیکی کاحکم دیتاہے۔آنحضرت ؐ کے شیطان کے مسلمان ہونے کا مطلب اس ارشاد سے مراد آپ کی یہی ہے۔کہ جو اسباب لوگوں کو بدی کی تحریک کرنے کاموجب ہوتے ہیں۔وہ میر ے کامل تقویٰ کی وجہ سے میرے لئے نیکی میں ترقی کرنے کاموجب ہوجاتے ہیں۔ورنہ یہ مراد نہیں۔کہ ہرآدمی کے لئے الگ الگ شیطان ہوتاہے۔اورآپ کاشیطان مسلمان ہوگیاتھااگرایساتھا توپھر آپ استعاذہ وغیرہ کیوں کرتے تھے؟وہ اصلی شیطان تو اسی پہلی حالت میں موجود تھا۔مگر خیالات اورجذبات میں جو حالات اس کی نیابت کرتے ہیں وہ آپؐ کے لئے مسلمان ہوگئے تھے۔مگرانسانوں میں سےجو اس کی نیابت کرتے تھے وہ اپنی شیطنت پر قائم تھے۔اورمسلمان نہ ہوئے تھے جیسے ابو جہل وغیرہ۔فَقَعُوْالَہٗ سٰجِدِیْنَ میں ہ کی ضمیر تمام انسانوں کی طرف جاتی ہے فَقَعُوْالَہٗ سٰجِدِیْنَ۔لَہٗ میں ہٗ کی ضمیر تمام انسانوں کی طرف جاتی ہے کیونکہ نفخ روح ہر انسان میں ہوتی ہے اورملائکہ بھی ہرایک کی مدد کے لئے مقررکئے گئے ہیں۔صرف مدارج کے لحاظ سے نفخ روح کی قسم مختلف انسانوں کے لئے بدل جاتی ہے۔پس مجملاً یہ حکم سب انسانوں کے لئے ہےاورخصوصاً اورتفصیلاً انبیاء علیہم السلام کے بارہ میں۔چنانچہ اس کاثبوت کہ یہ حکم سب