تفسیر کبیر (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 426 of 635

تفسیر کبیر (جلد ۳) — Page 426

پیشگوئیاں ہیں جن کا ذکر اس لئے کیا گیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے ساتھ بھی یہی واقعات پیش آنے والے ہیں اور ان کو بھی وہی نصرت اور تائید حاصل ہو گی جو پہلے انبیاعلیھم السلام کو حاصل تھی اورا س طرح دنیا پر ظاہر ہو جائے گا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم خدا تعالیٰ کے سچے فرستادہ اور اس کے بر گزیدہ رسول ہیں۔تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ۘ مِنْهُمْ مَّنْ یہ (مذکورہ بالا )رسول وہ ہیں جن میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت بخشی تھی۔ان میں سے بعض ایسے ہیں كَلَّمَ اللّٰهُ وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجٰتٍ١ؕ وَ اٰتَيْنَا عِيْسَى ابْنَ جن سے اللہ نے کلام کیا اور ان میں بعض کے (فقط) درجات بلندکئے۔اور عیسیٰ ابن مریم کو ہم نے مَرْيَمَ الْبَيِّنٰتِ وَ اَيَّدْنٰهُ بِرُوْحِ الْقُدُسِ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ کھلے کھلے دلائل دئیے تھے۔اور روح القدس کے ذریعہ سے اسے طاقت بخشی تھی۔اور اگر اللہ چاہتا تو اللّٰهُ مَا اقْتَتَلَ الَّذِيْنَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جو لوگ ان کے بعد( آئے) تھے وہ کھلے (کھلے) نشانوں کے آنے کے بعد آپس میں نہ لڑتے (جھگڑتے)۔جَآءَتْهُمُ الْبَيِّنٰتُ وَ لٰكِنِ اخْتَلَفُوْا فَمِنْهُمْ مَّنْ اٰمَنَ وَ لیکن (تعجب ہے کہ )انہوں نے (باوجود اس کے)اختلاف کیا۔چنانچہ ان میں سے بعض تو ایمان لے آئے مِنْهُمْ مَّنْ كَفَرَ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا اقْتَتَلُوْا١۫ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ اور بعض نے انکار کر دیا۔اور اگر اللہ چاہتا تو یہ لوگ آپس میں نہ لڑتے (جھگڑتے) لیکن اللہ يَفْعَلُ مَا يُرِيْدُؒ۰۰۲۵۴ جو چاہتا ہے وہی کرتاہے۔تفسیر۔فر ما تاہے۔یہ رسول جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے ایسے ہیںکہ ان میں سے بعض کو ہم نے بعض پر