تفسیر کبیر (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 399 of 635

تفسیر کبیر (جلد ۳) — Page 399

مُّقْرِضٍ فَیُضَاعِفَہٗ۔تفسیر۔جیسا کہ حل لغا ت میں بتا یا جا چکا ہے اس آ یت کے معنے یہ ہیں کہ تم میں سے کون ہے جو اپنے مال کا ایک عمدہ حصہ کاٹ کراللہ تعالیٰ کو دےدے تا کہ وہ اُسے خو د دینے والے کے فا ئدہ کے لئے بڑھائے اور اُسے ترقی دیتا چلا جا ئے اس آ یت میں نہایت لطیف پیرا یہ میں مو منوں کوخدا تعالیٰ کے لئے اپنے اموا ل خرچ کر نے کی نصیحت کی گئی ہے اور بتا یا گیاہے کہ اوّل تو ہم تم سے سا را ما ل نہیں ما نگتے بلکہ ما ل کا صرف ایک حصہ ما نگتے ہیں اور پھر ما نگتے بھی اس لئے ہیں کہ تم ایک روپیہ دو تو تمہیں اس کا دس گنا اجر دیا جا ئے۔خدا تعالیٰ کی محبت اور اُس کی رضا حاصل کرنے کا اس سے زیا دہ سہل اور آ سان طریق اور کیا ہو سکتا ہے؟ یہ بھی یاد رکھنا چا ہیے کہ انسا ن جب خدا تعالیٰ کے لئے اپنا ما ل خرچ کر ے تو اسے تین با تیں خا ص طور پر ملحوظ رکھنی چا ہئیں۔او ّ ل۔اُس کے دل میں صدقہ و خیرات کرتے وقت کوئی انقباض پیدا نہ ہو۔بلکہ وہ پوری بشاشت اور خوش دلی کے سا تھ اُس میں حصہ لے۔دوم۔جسے کو ئی چیز دی جا ئے اُس پر احسا ن نہ جتا یا جا ئے اور نہ اس کے نتیجہ میں اس پر کو ئی نا وا جب بو جھ ڈالا جا ئے بلکہ یہ سمجھا جا ئے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اس نیکی کی تو فیق دے کر در حقیقت مجھ پر احسا ن کیاہے۔سوم۔جو چیز دی جا ئے وہ اپنے مال کا بہترین حصہ ہو۔یہ تینوں امور مندرجہ ذیل آ یتوں سے مستنبط ہو تے ہیں۔اللہ تعالیٰ منا فقوں کے متعلق فر ماتا ہے وَلَا یُنْفِقُوْنَ اِلَّا وَھُمْ کَا رِھُوْنَ(التوبۃ:۵۴) وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں کرا ہت اور نا پسند ید گی کے سا تھ اپنے ما ل خرچ کر تے ہیں۔اسی طرح فرما تاہے اَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَھُمْ فِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ ثُمَّ لَا یُتْبِعُوْنَ مَا اَنْفَقُوْامَنًّا وَّلَا اَذَیً(البقرۃ:۲۶۳) مومن وہ ہیں جو اپنے ما لوں کواللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کر نے کے بعد نہ تو کسی رنگ میں دوسروں پراحسان جتلا تے ہیں اور نہ انہیں کسی قسم کی تکلیف دیتے ہیں۔پھر فر ما تا ہے لَنْ تَنَا لُوْ االْبِرَّ حَتّٰی تُنْفِقُوْ امِمَّا تُحِبُّوْنَ۔(اٰل عمران: ۹۳) تم کا مل نیکی کا مقام ہر گز نہیںپا سکتے جب تک کہ تم اپنی پسند یدہ اشیا ء میں سے خرچ نہ کرو۔پس مَنْ ذَاالَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰہَ قَرْضًاحَسَنًا کا مطلب یہ ہے کہ کیا تم میں سے کوئی ہے جو اپنے مال کا اچھے سے اچھا ٹکڑا الگ کر کےا للہ تعالیٰ کی راہ میں دے جس کے دیتے وقت نہ تو اس کے دل میں انقبا ض پیدا ہو اور نہ اس کے بعد وہ دوسروں پر احسا ن جتلا ئے یا ان کے لئے کسی قسم کی تکلیف کا مو جب بنے۔اور یقیناً یاد رکھو کہ جو لوگ ایسا کریں گے اللہ تعالیٰ انہیں اس نیکی کا بہتر سے بہتر اجر عنا یت فر مائےگا اور ان کا ایک ایک عمل ان کے لئے ہزاروں