تفسیر کبیر (جلد ۳) — Page 388
یہ لوگ کون تھے جو اپنے گھروں سے موت کے ڈر کی وجہ سے نکلے اور جن کو خداتعالے نے کہا کہ مرجاؤ؟ اور پھر یہ کون لوگ تھے جنہیں موت کے بعد اللہ تعالیٰ نے حیاتِ نوعطافرمائی؟ سو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ بنی اسرائیل تھے جو موت کے ڈر کی وجہ سے ملک مصرسے نکلے تھے۔چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ اس آیت میں جتنی باتیں بیان کی ہیں وہ سب کی سب بنی اسرائیل کے واقعات میں دکھائی دیتی ہیں۔موت کے ڈر کا ذکر اس آیت میںکیا گیاہے کہ وَ اِذْ نَجَّيْنٰكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ يَسُوْمُوْنَكُمْ۠ سُوْٓءَ الْعَذَابِ يُذَبِّحُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ يَسْتَحْيُوْنَ نِسَآءَكُمْ (البقرۃ: ۵۰) یعنی اس وقت کو یا د کرو جبکہ ہم نے تم کو فرعون کی قوم سے اس حا لت میں نجا ت دی کہ وہ تمہیں بد تر ین عذاب دے رہی تھی۔وہ تمہارے لڑکو ں کو قتل کر دیتی تھی اور تمہا ری عورتوں کو زندہ رکھتی تھی۔اور گھروں سے نکلنے کا ذکر اس آ یت میںکیا گیا ہے کہ۔وَ اَوْحَيْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِيْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ(الشعراء: ۵۳) یعنی ہم نے مو سٰی کی طر ف وحی کی کہ میرے بندوں کو را توں رات نکا ل کر لے جا۔اور میں نے اسے یہ بھی بتا دیا کہ تمہا را پیچھا کیاجائےگا۔وَ هُمْ اُلُوْفٌ والی علا مت بھی بنی اسرا ئیل پر ہی چسپا ں ہو تی ہے۔کیو نکہ جب وہ مصر سے نکلے تو اس وقت وہ صرف چند ہزار ہی تھے۔اس میںکو ئی شبہ نہیں کہ پیدا ئش باب ۴۶آ یت ۲۷ میں لکھا ہے کہ بنی اسرا ئیل جب مصر میں آئے تو صرف ۷۰ تھے لیکن تورات ہمیں یہ بھی بتا تی ہے کہ ۲۱۵ سال کے بعد مو سٰی کے زما نہ میں ان کی تعداد اس قدر بڑھ گئی کہ عورتوں اور بچوں کو نکا ل کر وہ چھ لا کھ کے قریب پہنچ گئے۔چنا نچہ خروج باب ۱۲ آ یت ۳۷ میں لکھا ہے۔’’اور بنی اسرا ئیل نے رعمسیس سے سکا ت تک پیدل سفر کیا۔اور با ل بچوں کو چھوڑ کر وہ کوئی چھ لا کھ مر د تھے۔‘‘ اسی طر ح گنتی باب ۱آیت ۴۶ میں ان کی تعداد چھ لا کھ تین ہزار پا نچ سو پچا س بتا ئی گئی ہے۔اگر مردوں کی تعداد کو ملحوظ رکھ کر عورتوں اور بچوںکو بھی شامل کر لیا جائے تو کل تعداد ۲۵لاکھ کے قریب پہنچ جاتی ہے مگر۲۱۵ سال کے عرصہ میںستّرآدمیوں کا ۲۵لاکھ تک پہنچ جانا با لکل عقل کے خلاف بات ہے اورپھر واقعہ کے بھی خلاف ہے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب مصرسے کنعان کی طرف ہجرت کی تو وہ چالیس سال تک جنگلوں میںرہے توکیا پچیس لاکھ آدمیوںکی روٹی کاانتظام چالیس سال تک ان جنگلوں میں ہو سکتا تھا؟ بے شک بائیبل میں آتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان کے لئے آسمان سے بٹیر اتارے اورزمین میںترنجبین پیدا کر دی(خروج باب ۱۱۶ ٓیت ۱۳ تا ۱۵)۔لیکن بائیبل کے بیان کے مطابق یہ خوراک سارے عرصہ کےلئے مہیانہیں ہوئی تھی۔پھر دوسرے عرصہ میں اتنے آدمیوں کے