تفسیر کبیر (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 387 of 635

تفسیر کبیر (جلد ۳) — Page 387

مسلمانوں پر تعجب ہے کہ اللہ تعا لیٰ تو مطلّقہ عورتوں سے مہر کے علا وہ حسن سلوک کرنے کا بھی ارشاد فر ماتا ہے اور مسلمان عورتوں کے مہر تک بھی کھا جا تے ہیں۔اگراس حکم پر عمل کیا جا ئے تو کس قدر فسا د اور جھگڑے دور ہو جائیں۔اور طلا ق جو صرف مجبو ری میں حلال ہے اس تلخی کے پیدا کر نے کامو جب نہ ہو جس کا مو جب وہ اب ہو رہی ہے۔بلکہ دونو ں فر یق محسوس کر یں کہ مجبو ری سے علیٰحد گی اختیار کی گئی ہے ورنہ آ پس میں کو ئی تلخی یا بد مزگی نہیں ہے۔پھر فرمایا كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰيٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ۔اللہ تعالیٰ اپنے احکام تمہارے فائدہ کے لئے اسی طرح کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم خطاؤں اور کمزوریوں سے بچو۔اٰیٰۃٌ کے عام معنے علامت کے ہوتے ہیں۔لیکن قرآن کریم میں کہیں خدا تعالیٰ نے اپنی طرف توجہ دلانے والی باتوں کو۔کہیں ایمان کی طرف راہنمائی کرنے والی باتوں کو۔کہیں عذاب سے بچانے والی باتوں کواور کہیں تمدّن کا صحیح راستہ بتانے والی باتوں کو آیات کہا ہے (اقرب)۔اس جگہ آیات سے وہ احکام مرادہیںجو صحیح تمدن کی طرف راہنمائی کرتے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ شریعت کے بیان کرنے میں یہ امر ہر جگہ مدّنظر رکھا گیاہے۔کہ تمام ضروری امور کے متعلق تعلیم آجائے اور ایسے رنگ میں بیان کر دی جائے کہ بنی نوع انسان بدیوں اور کمزوریوں سے بچ جائیںجس پر تَعْقِلُوْنَ کا لفظ دلالت کرتا ہے۔اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِيَارِهِمْ وَ هُمْ اُلُوْفٌ حَذَرَ کیا تجھے ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو موت سے بچنے کے لئے جبکہ وہ ہزاروں (کی تعداد میں )تھے الْمَوْتِ١۪ فَقَالَ لَهُمُ اللّٰهُ مُوْتُوْا١۫ ثُمَّ اَحْيَاهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ اپنے گھروں سے نکلے تھے۔اس پر اللہ نے انہیں کہا کہ تم مر جاؤ۔اس کے بعد اس نے انہیں زندہ کر دیا۔لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُوْنَ۰۰۲۴۴ اللہ لوگوں پر یقیناً (بڑا) فضل کرنے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔تفسیر۔فرماتا ہے کیا تجھے ان لوگوںکی خبر نہیںپہنچی جوموت سے بچنے کے لئے اپنے گھروںسے ایسی حالت میں نکلے تھے جبکہ وہ ہزاروںکی تعداد میں تھے اس پر اللہ تعالیٰ نے ان سے کہا کہ اگر تم موت سے بچنا چاہتے ہو تو اس کا علاج یہ ہے کہ تم مر جاؤ۔چنانچہ اُس موت کے بعداللہ تعالیٰ نے پھرانہیں زندہ کردیا۔