تفسیر کبیر (جلد ۱۱)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 524 of 615

تفسیر کبیر (جلد ۱۱) — Page 524

نہیں کرتے۔تس پر بھی اگر مستعد رہو کہ جس دم کرنائے اور نَے اور ستار اور رباب اور بربط اور چغانہ اور ہر طرح کے باجے کی آوازسُنو تو اُسی دم اُس مورت کے آگے جسے مَیں نے کھڑا کیا اوندھے مُنہ گر پڑو اور سجدہ کرو تو بہتر۔پر اگر سجدہ نہ کرو گے تو اُسی گھڑی ایک آگ کی جلتی بھٹی کے بیچ ڈالے جائو گے اور وہ خدا کون ہے جو تمہیں میرے ہاتھ سے چھڑا وے گا۔سدرک اور میسک اور عبیدنجُو نے جواب میں بادشاہ سے کہا کہ اے نبوکد نضر اِس مقدمے میں تجھے جواب دینا ہم ضرور نہیں جانتے۔دیکھو تو۔ہمارا خدا ہے جس کی عبادت ہم کرتے ہیںوہ ہمیں آگ کی جلتی بھٹی سے چھڑانے کی قدرت رکھتا ہے اور وہ اے بادشاہ تیرے ہاتھ سے ہم کو چھڑا دے گا اور نہیں تو اے بادشاہ! تجھے معلوم ہو کہ ہم تیرے معبودوں کی عبادت نہیں کریں گے اور اُس سونے کی مورت کو جسے تُو نے نصب کیا ہے سجدہ نہ کریں گے۔تب نبوکدنضر غصّہ سے بھر گیا اور اُس کے چہرے کا رنگ سدرک اور میسک اور عبیدنجُو پر مبدّل ہوا اور اُس نے حکم دیا کہ بھٹی کی آنچ اُس معمول سے جو اُس کا تھاہفت چند زیادہ کر یں۔اور لشکر کے زورآور پہلوانوں کو حکم کیا کہ سدرک اور میسک اور عبیدنجُو کو باندھیں اور جلتی بھٹی میں ڈال دیں۔تب وَے اشخاص اپنی قبا اور زیر جامہ اور ٹوپی اور پوشاک سمیت باندھے گئے اور جلتی بھٹی کے بیچوں بیچ میں ڈالے گئے اس لئے کہ بادشاہ کا حکم تاکیدی تھا اور بھٹی کی آنچ نہایت زیادہ ہوئی۔آگ کی لَو نے اُن لوگوں کو جنہوں نے سدرک اور میسک اور عبید نجُو کو اُٹھایا تھا ہلاک کیا اور یہ تین شخص یعنی سدرک اور میسک اور عبیدنجُو باندھے ہوئے جلتی بھٹی کے درمیان گِر پڑے۔اُس وقت نبوکد نضر بادشاہ سراسیمہ ہوا اور اُس نے جلد اُٹھ کر ارکانِ دولت سے مخاطب ہو کر کہا۔کیا ہم نے تین شخصوں کو بندھوا کر جلتی بھٹی میں نہیں ڈلوایا۔انہوں نے جواب میں کہا۔اے بادشاہ! سچ ہے۔اُس نے جواب میں کہا۔دیکھو چار شخص کھلے ہوئے آگ کے بیچ پھرتے دیکھتا ہوں اور اُنہیں کچھ ضرر نہ ہوا۔اور چوتھے کی صورت خدا کے بیٹے سی ہے۔تب نبوکدنضر نے آگ کی جلتی بھٹی کے دروازے پر آکر پکارا کہ اے سدرک اور میسک اور عبید نجُو خدا تعالیٰ کے بندو باہر نکلو اور اِدھر آئو تو سدرک اور میسک اور عبید نجُو آگ کے درمیان سے نکل آئے اور سارے امیروں اور حاکموں اور سر لشکروں اور بادشاہ کے مشیروں نے فراہم ہو کر اُن شخصوں پر نظر کی کہ آگ کی اُن کے بدنوں پر تاثیر نہ ہوئی تھی اور نہ اُن کے سر کا ایک بال جُھلس گیا اور نہ