تفسیر کبیر (جلد ۱۱)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 523 of 615

تفسیر کبیر (جلد ۱۱) — Page 523

ہاتھ کی تھی۔اور اُسے دُورا کے میدان صوبہ بابل میں نـصب کیا۔تب نبوکد نضر بادشاہ نے لوگوں کو بھیجا کہ امیروں اور حاکموں اور سرلشکروں اور منصفوں اور خزانچیوں اور مشیروں اور مجتہدوں اور سارے صوبوں کے منصب داروں کو جمع کریں تاکہ وَے اُس مورت کی جسے نبوکدنضر بادشاہ نے نصب کیا تھا تقدیس کرنے کو آویں۔تب امیر اور حاکم اور سرلشکر اور منصف اور خزانچی اور مشیر اور مجتہد اور صوبوں کے سارے منصب دار اُس مورت کی تقدیس کے لئے جسے نبوکدنضر نے نصب کیا تھا جمع ہوئے اور وَے اُس مُورت کے آگے جسے نبوکدنظر نے نصب کیا تھا کھڑے ہوئے۔تب ایک منّاد نے بلند آواز سے پکارا کہ اے قومو! اے گروہو! اور اے مختلف لغتیں بولنے والو! تمہارے لئے یہ حکم ہے کہ جس وقت قرنائے اور نَے اور ستار اور رباب اور بربط اور چغانہ اور ہر طرح کے باجے کی آواز سنو تو اِس سونے کی مُورت کے آگے جسے نبوکدنضربادشاہ نے نصب کیا ہے اوندھے مُنہ گرو اور سجدہ کرو۔اور جو کوئی اوندھے منہ نہ گرے اور سجدہ نہ کرے تو اسی گھڑی جلتی بھٹی کے بیچ میں ڈالا جائے گا۔سو اُسی دم جس وقت ساری قوموں نے قرنائے اور نَے اور ستار اور رباب اور بربط اور ہر طرح کے باجے کی آواز سنی اُسی وقت ساری قومیں اور گروہیںاور زبان بولنے والے اُس مورت کے آگے جسے نبوکدنضر بادشاہ نے نصب کیا تھا اوندھے منہ گرے اور انہوں نے سجدہ کیا۔سو اُس وقت کئی ایک کسدی نزدیک آئے اور انہوں نے یہودیوں پر نالش کی۔انہوں نے نبوکدنضربادشاہ کے آگے عرض کی۔اے بادشاہ! تا ابد جِیتا رہ۔اے بادشاہ تُو نے حکم کیا ہے کہ جو قرنائے اور نَے اور ستار اور رباب اور بربط اور چغانہ اور ہر طرح کے باجے کی آواز سُنے سو اُس سونے کی مُورت کے آگے زمین تک جھکے اور سجدہ کرے۔اور جو کوئی زمین تک نہ جُھکے اور سجدہ نہ کرے سو ایک جلتی بھٹی کے بیچ میں ڈالا جائے گا۔اب چند یہودی جنہیں تُو نے بابل کے صوبے کی کارپردازی پر متعین کیا ہے۔یعنی سدرک اور میسک اور عبید نجُو۔اِن آدمیوں نے تیری تعظیم نہیں کی ہے۔وَے تیرے معبودوں کی عبادت نہیں کرتے ہیں اور اُس سونے کی مُورت کو جسے تُو نے نصب کیا سجدہ نہیں کرتے۔تب نبوکدنضر نے قہر اور غضب سے حُکم کیا کہ سدرک اور میسک اور عبید نجُو کو حاضر کریں۔سو اُنہوں نے اُن آدمیوں کو بادشاہ کے حضور حاضر کیا۔نبوکدنضر نے ارشاد کیا اور اُنہیں کہا کہ اے سدرک اور میسک اور عبیدنجُو! کیا یہ سچ ہے کہ تم لوگ میرے معبودوں کی عبادت نہیں کرتے ہو اور اُس سونے کی مُورت کو جسے مَیں نے نصب کیا سجدہ