تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 231
يَّقْتُلُوْنِ۰۰۳۴وَ اَخِيْ هٰرُوْنُ هُوَ اَفْصَحُ مِنِّيْ لِسَانًا کہ وہ مجھے قتل نہ کردیں (اورتیراپیغام نہ پہنچ سکے)اورمیرابھائی ہارون بات کرنے میں فَاَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْاً يُّصَدِّقُنِيْۤ١ٞ اِنِّيْۤ اَخَافُ اَنْ مجھ سے زیادہ فصیح ہے۔پس اس کو میرے ساتھ مددگار کے طورپربھیج۔تاکہ وہ میری تصدیق کرے۔میں ڈرتا يُّكَذِّبُوْنِ۰۰۳۵قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِيْكَ وَ نَجْعَلُ ہوں کہ وہ میری تکذیب نہ کریں۔فرمایا۔ہم تیرے بھائی کے ساتھ تیرے بازو کو مضبوط کریں گے اور لَكُمَا سُلْطٰنًا فَلَا يَصِلُوْنَ اِلَيْكُمَا١ۛۚ بِاٰيٰتِنَاۤ١ۛۚ اَنْتُمَا وَ مَنِ تم دونوں کے لئے غلبہ کے سامان پیداکریں گے پس وہ تم تک نہیں پہنچ سکیں گے۔تم دونوں اورجو تم دونوں کے اتَّبَعَكُمَا الْغٰلِبُوْنَ۰۰۳۶ متبع ہوں گے ہماری آیات کے ذریعہ سے غالب ہوں گے۔حل لغات۔اٰنَسَ: اٰنَسَ الشَّیْءَ کے معنے ہیں اَبْصَرَہٗ۔اسے دیکھا۔نیز اٰنَسَ الصَّوْتَ کے معنے ہیں سَمِعَہٗ وَاَحَسَّ بِہٖ۔آواز کوسنااورمحسوس کیا۔پس اٰنَسْتُ کے معنے ہوں گے۔میں نے دیکھا۔(اقرب) جَذْوَۃ: اَلْجَذْوَۃُ کے معنے ہیں اَلْجَمْرَۃُ الْمُلْتَھِبَۃُ۔سلگتاہواانگارہ۔(اقرب) تَصْطَلُوْنَ:تَصْطَلُوْنَ اِصْطَلیٰ سے فعل مضارع معروف جمع مذکر مخاطب کاصیغہ ہے۔اوراِصْطَلیٰ بِالنَّارِ اِصْطِلَاءً کے معنے ہیں اِسْتَدْفَاَبِھَا آگ سینکی۔(اقرب) شَاطِیء: شَاطِیءُ الْوَادِیْ کے معنے ہیں جَانِبُہٗ وادی کاکنارہ۔(المفردات) تَھْتَزُّ:تَھْتَزُّ اِھْتَزَّ سے فعل مضارع معروف واحد مؤنث غائب کاصیغہ ہے اوراِھْتَزَّتِ الْاِبِلُ کے معنے ہیں تَحَرَّکَتْ فِیْ سَیْرِھَا۔یعنی اونٹ تیز رفتاری سے چلے۔اور اِھْتَزَّ الْمَآ ئُ فِیْ جَرَیَانِہِ کے معنے ہیں تَطَلَّقَ۔پانی خوب بہ پڑا۔(اقرب) پستَھْتَزُُّّکے معنے ہوں گے۔وہ تیزی سے چلتا ہے۔