حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 475
بعض روایات کے مطابق یہ سورہ شریفہ مکّہ میں نازل ہوئی تھی۔اور بعض کے نزدیک نصف اوّل مکّہ میں نازل ہوا تھا۔اور نصف دوم مدینہ میں نازل ہوا تھا۔اور چونکہ نصف آخر میں منافقین کی طرف اشارہ ہے۔اور مکّہ معظمہ میں بہ سبب تکالیف اور مصائب کے ہنوز صرف مخلص لوگ شامل تھے۔اور ایسے وقت میںممکن نہ تھا۔کہ کوئی منافق کمزور شامل ہو سکے۔اس واسطے قیاس بھی کیا جا سکتا ہے کہ نصف آخر مدنی ہو۔لیکن چونکہ اکثر آیات میں جو مکّہ معظمہ میں نازل ہوئی تھیں آئندہ حالات کی بھی صلی اﷲ علیہ وسلم پر نہ ایک بار بلکہ کئی بار نازل ہوئی ہوں۔جیسا کہ حضرت مسیح موعودؑ کے تازہ حالات میں دیکھتے ہیں کہ ایک پیشگوئی وحی الہٰی میں ایک دفعہ نازل ہو کر مثلاً کتاب براہین احمدیہ میں چھپ چکی ہے۔لیکن جب اس کے پورا ہونے کا وقت آ گیا تو نزول اوّل کے بیس پچیس سال بعد پھر وہی الہام الہٰی کلام میں دوبارہ نازل ہوئے۔ایسا ہی شانِ نزول کے متعلق بھی اختلاف ہے۔عطاء و جابر کا قول حضرت ابن عباسؓ سے ہے کہ یہ سورۃ مکّی ہے اور دوسرے قول میں ہے کہ یہ سورت نصف اوّل عاص بن وائل کے حق میں ہے اور نصف ثانی عبداﷲ بن ابی بن سلول کے حق میں ہے۔سدی نے کہا ہے کہ ولید بن مغیرہ کے حق میں ہے۔ضحاک نے کہا ہے کہ عمر بن عاید کے حق میں ہے۔ابن جریح نے کہا ہے کہ وابوسفیان کے حق میں ہے یتیم کے جھڑکنے کے متعلق ابوجہل کا ایک قصّہ بعض مفسّرین نے لکھا ہے کہ اس کی عادت تھی کہ جب کوئی دولتمند مکّہ میں قریب المرگ ہوتا تو اس کے پاس جا کر کہتا کہ تیرے بال بچے تیرے بعد اور وارثوں کے سبب خراب حال ہو جائیں گے بہتر ہے کہ تو اپنا مال متاع میرے سپرد کر دے۔اس طرح یتیموں کا مال لے لیتا اور پھر جب وہ مر جاتا تو ان یتیم بچوں کو صاف جواب دے دیتا اور جھڑک کر نکال دیتا۔ذکر ہے کہ ایک یتیم جس کے ساتھ اس نے ایسا ہی سلوک کیا تھا۔آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنا تمام قصّہ عرض کیا۔آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم چونکہ یتیموں پر بہت رحم کرتے تھے اس کی خاطر ابوجہل کے پاس چل کر گئے اور اسے سمجھایا اور یتیم کی سفارش کی مگر وہ نابکارِ اور بھی افروختہ ہوا۔اور یتیم کو مارنے اٹھا اور آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کی بھی توہین کی۔جس پر یہ سورت نازل ہوئی۔ایسا ہی بعض مفسّرین نے ایک روایت یہ بھی لکھی کہ ایک دن ابوسفیان یا ولید بن م؍عیرہ نے ایک اونٹ ذبح کیا تھا اور ہنوز اس کے حصّے ہی کر رھا تھا کہ ایک ییم نے آ کر سوال کیا۔اس نے لاٹھی سے اس یتیم کو مارا۔تب ہق تعالیٰ نے اس کی مذمّت میں یہ آیتیں نازل فرمائیں۔