حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 37
سُوْرَۃُ الْقَمَرِ مَکِّیَّۃٌ ۲۔۔: اوپر سے ایسے پتھر دنیا میں گرے ہیں کہ جن کے بارے میں مان لیا گیا کہ وہ پتھر زمین کے نہیں۔قَمَر: عرب کا قومی نشان ہے۔اس سے کبھی مذہبی جنگ نہ ہوئی تھی۔صفیہؓ نے خواب دیکھا کہ چاند میری گود میں آ پڑا تو اس کے باپ نے چانٹا مارا۔کیا تو عرب کے کسی بادشاہ کے نکاح میں جانا چاہتی ہے۔۳۔۔: جنون کو کہتے ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۸۲) اﷲ تعالیٰ نے اپنے کامل احسان اور کامل فضل اور کامل روحانیت سے مسلمانوں کو ایک کتاب دی ہے۔اس کا نام قرآن ہے۔میں نے اس کو سامنے رکھ کو بائیبل اور انجیل کو پڑھا ہے۔اور ژند و ادستا کو پڑھا ہے اور ویدوں کو بھی پڑھا ہے۔وہ اس کے سامنے کچھ ہستی نہیں رکھتے۔قرآن بڑا آسان ہے۔مَیں ایک دفعہ لاہور میں تھا۔ایک بڑا انگریزی خوان اس کے ساتھ ایک اور بڑا انگریزی خوان نوجوان تھا۔ہم ٹھنڈی سڑک پر چل رہے تھے۔اس نے مجھے کہا کہ قرآن کریم میں آتا ہے۔وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ مگر قرآن کہاں آسان ہے۔میں نے کہا آسان ہے۔ہم دوسری کتابوں کو جمع کرتے اور ان کی زبانوں کو سیکھتے