حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 262 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 262

چونکہ نامی شاعر تھا اس لئے جب قرآن شریف کی نسبت لوگوں نے پوچز تو اس نے اٹکل دوڑائی۔خدا کی مار۔اٹکلیں دوڑا کر کہا تو یہ کہا۔کہ یہ تو جادو بھرا مؤثر کلام ہے اور اس کلمہ کو تیوڑی چڑھا کر اور بُرا سامُنہ بنا کر حقارت آمیز لہجہ میں ادا کیا کما قَالَ… ۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ مارچ ۱۹۱۲ء) ۳۱۔۔بتلا گیا ہے کہ جہنم کے داروغے انیس ہیں۔اس عد میں ایک عجیب راز ہے۔دانشمند غور کریں تو وہ اس قرآنی فلسفہ سے لطف اٹھائیں۔انسان کے وہ اعضاء و قوٰی کہ جن سے خدا تعالیٰ کی نافرمانیوں کا ظہور ہو سکتا ہے۔وہ بھی تعداد میں انیس ہی ہیں۔دو ہاتھ۔دو پاؤں۔زبان۔دل۔آلۂ تناسل۔مقْعد پیٹ۔منہ۔حواس خمسہ۔فکر۔عقل۔شہوت۔غضب۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ مارچ ۱۹۱۲ء) ۳۲۔