حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 261 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 261

ہرگز نہ دے کہ وہ اس کا بدلہ زیادہ کر کے آپ کو دیوے کیونکہ یہ فعل تلویث باطن میں نجاست کا حکم رکھتی ہے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ مارچ ۱۹۱۲ء) ۹۔۔نقر کے معنی کلامِ عرب میں آواز دینے کے ہیں۔جب کوئی کسی شخص کو نام لے کر پکارتا ہے تو نَقَرَ بِاِسْمِ الرَّجْلِ کہتے ہیں۔اعلان کے ساتھ کسی چیز کو ٹھونک بجا کر اطلاع دیتے ہیں۔تو اس کو بھی اسی لئے نقارہ کی چوٹ سے یا ڈھنڈوری سے اطلاع عام دینا کہتے ہیں۔جنگوں میں بھی نقارہ بجایا جاتا ہے۔جنگوں کو بھی عذاب فرمایا۔کُمَا قَال تَعالٰی ’’‘‘ (التوبہ:۱۴) ( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ مارچ ۱۹۱۲ء) ۱۲۔۔ کے معنی بے نظیر، اوصاف میں منفرِد۔ولید بن مغیرہ کے دو لقب مکّہ میں مشہور تھے۔ایک وَحِیْد اور دوسرا رَیْحَانَۃٌ قُرَیْش۔وہ اپنے شعر و سخن اور نظر کی خوشنمائی میں شہرت رکھتا تھا۔مال و فرزند بھی اس کے زیادہ تھے۔مگر بایں ہمہ پر لے درجے کا ناسپاس و ناشکر گزار تھا۔اس کی اولادی دس یا تیرہ مع الاختلاف تھی۔خداوند تعالیٰ کا نپٹنا اس کے ساتھ اس طرح ہوا۔کہ ولید بن ولید خالد بن ولید۔ہشام بن ولید مشرف بَاِسلام ہوتے اور اس کے چہتے بیٹے اس سے بیزار ہو کر اس سے علیحدہ ہو گئے۔بعضے اس کی آنکھوں کے سامنے کھپ گئے۔مال و دولت میں پَے درپَے نقصان ہونے لگا اور آخر الامر خود آپ نہایت ذلّت اور افلاس کے ساتھ ہلاک ہو گیا۔نزول آیت کا اگرچہ کسی خاص شخص کی طرف اشارہ کرتا ہے۔مگر اعتبار اس کا عام ہے۔ہمارے اس زمانے میں بھی ایسی نظیریں کثرت کے ساتھ پائی جاتی ہیں جن کا بیان حصرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتاب حقیقۃ الوحی میں نام بنام نمبروار درج ہے۔مَنْ شَائَ فَلْیَرْجِعْ اِلَیْہِ ( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ مارچ ۱۹۱۲ء) ۱۹ تا ۲۵۔۔۔۔۔۔۔ ۔