حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 589 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 589

اپنے اس بڑے عظیم الشان معاہدہ کو اپنے پیشِ نظر رکھو۔یہ معاہدہ تم نے معمولی انسان کے ہاتھ پر نہیں کیا خدا تعالیٰ کے مُرسل مسیح و مہدی کے ہاتھ پر کیا ہے۔اور میںتو یقین سے کہتا ہوں کہ خدا کے مُرسل ہی نہیں۔خدا کے ہاتھ پر کیا ہے۔کیونکہ  آیا ہے۔(الحکم۱۰؍اپریل ۱۹۰۵ء صفحہ۶) ۱۹ تا ۲۱۔     صحابہؓ بہت سعید تھے۔وہ خدا کے وعدوں پر ایمان لائے۔تو مندرجہ ذیل انعامات سے سر فراز ہوئے۔ایمان بالغیب کے انعامات۔۱۔اﷲ تعالیٰ راضی ہوا () مومنین کہلائے۔شیعہ اس مقام پر غور کریں جو صحابہ کو منافق قرار دیتے ہیں۔ سے ظاہر ہے کہ ان کے دلوں میں بھی خلوص ہی بھرا ہوا تھا۔۲۔خیبر کی فتح () ۳۔بہت سی غنیمتیں ملیں () ۴۔سکینۃ کا نزول ()۔وَھُوَ الَّذِیْ اَنْزَلَ السَّکِیْنَۃَ فِیْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَسے اَنْ یَّاتِیّکُمُ التَّابُوْتُ فِیْہِ سَکِیْنَۃٌ کے معنے حل ہوتے ہیں۔کہ تابوت سے مراد وہ دل ہیں مطلب یہ ہے کہ ان کے دلوں میں اس خلافت سے اطمینان