حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 588 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 588

اور اﷲ سزا دے گامنافق مرد و عورت اور مُشرک مرد و عورت کو جو اﷲ کی نسبت بدظنی رکھتے ہیں۔انہیں کے اوپر برائی کا پھیر ہے اور اﷲ ان پر ناراض ہوا اور ان پر لعنت کی اور ان کیلئے جہنم تیار کیا۔اور وہ بُرا ٹھکانہ ہے ( یہ لوگ اپنی دولت۔کثرت اور قوّت پر فریفتہ نہ ہوں اور اپنے موجودہ وقت کو جس سے سزا ابھی غائب ہے۔سردست آرام کا زمانہ تصوّر فرما کر مغرور نہ ہو جاویں۔ان کو سزا دینا۔ان کا استیصال کرنا اور عقل و فکر انسان سے باہر نااندیشیدیدہ سامانوں کا ہلاکت کے بہم پہنچانا ہم پر کچھ دشوار نہیں ہے۔اسباب ہمارے ہیں اور اسباب کے خالق ہم ہیں)اور آسمان و زمین کے لشکر اﷲ کے قبضے میں ہیں اور اﷲ غالب حکمت والا ہے۔ہم نے تجھ کو (اے نبی) شاہد۔مبشر۔نذیر بھیجا ہے ( اب ضرور ہے کہ تم لوگ) اﷲ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ۔اسے ( رسول کو) قوّت دو اور اس کی تعظیم کرو۔اور صبح و شام اﷲ کے نام کی تقدیس کرو۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۳۶) ۱۱۔   یقینا جو لوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں وہ اﷲ سے بیعت کرتے ہیں۔اﷲ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے۔اب جس نے عہد کو توڑ دیا وہ جان لے کہ وہ عہد شکنی کی سزا پاوے گا۔اور جس نے پورا کیا اسے جس پر اس نے اﷲ سے معاہدہ کیا ہے تو عنقریب اﷲ اسے اجر عظیم دے گا۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۳۶)