حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 438 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 438

ابوجہل کا بیٹا مسلمان ہو ا۔حضرت ابوبکرؓ نے اُسے ایک سپاہ کا جرنیل بنا کر بھیج دیا اور فرمایا فلاں قوم پر تا صدور حکم حملہ نہ کرنا۔اس نے مخفی اسباب سے حملہ کر دیا اور شکست کھائی۔جو کچھ ہوتا ہے خدا کے فضل سے ہوتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍ اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۷) ۴۱۔  : ملائکہ سے یہاں مقدّس لوگ مراد ہیں۔(یوسف:۳۲) سے ثابت ہے کہ پاک لوگوں کو بھی عربی زبان میں ملائکہ کہہ لیتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍ اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۷) ۴۲۔  : یہاں جن کو جنّ فرمایا انکو اس سے پہلے رکوع میںاَ (سبا:۳۴) فرمایا۔اس سے پہلے (احزاب:۶۹)فرمایا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍ اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۷) : ان ہیجنّوں کو پہلے کہہ چکا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۶ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) جِنّ اﷲ تعالیٰ کی ایک مخلوق ہے اور اس کی پیدائش نارالسمّوم سے ہے۔چنانچہ قرآن مجید میں