حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 437
: جو تدبیریں تم نے دن رات ہمارے لئے کیں اور اپنی باتوں سے ہمیں راہِ حق سے روکا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۷) : وہ تدبیریں جو رات دن تم کرتے تھے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۶ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۳۷۔ : یہ پیشگوئی فرمائی ہے کہ عنقریب اس کُھلے رزق کے وارث مسلمان ہوں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍ اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۷) ۳۸۔ ہر چیز کے قُرب کا کچھ نہ کچھ سامان ہوتا ہے۔مثلاً ریل کے جس درجے میں بیٹھنا ہو۔اسی درجہ کا ٹکٹ خریدنا پڑے گا۔اسی طرح خدا کے تقرّب کے جو سامان ہیں وہ یہاں بیان فرماتا ہے۔ سچے علوم پر کامل یقین ۲۔پھر انکے مطابق عمل ہو پس یہ تقرّب الی اﷲ کے سامان ہیں۔: جزاء بڑھ بڑھ کر ملے گی۔