حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 375 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 375

: وہی جانتا ہے کہ رِحموں میں کیا ہے۔ممکن ہے کہ کوئی دعویٰ کرے کہ بعض علامات سے رِحم کے اندر لڑکا یا لڑکی کی شناخت ہو سکتی ہے۔لیکن یہ دعویٰ کون کر سکتا ہے کہ وہ بچّہ نیک ہو گا یا بد ہو گا زندہ رہے گا یا مر جائے گا۔: اور کیا جانتا ہے کوئی شخص کہ کل کیا کمائے گا۔انسان کے دل کی مخفی حالت کو اور اس کے گزشتہ گناہوں یا نیکیوں کی تیاری کو خود انسان بھی نہیں جانتا۔کہ وہ آئندہ اس کے واسطے کیا نتائج پیدا کرنے والے ہیں۔: اور کیا جانتا ہے کوئی شخص کہ کس زمین میں مرے گا۔اس میں ایک پیشگوئی ہے کہ عرب کے مسلمان دور دور کے ملکوں کے فاتح ہو کر وہاں حکومت کریں گے اور آخر انہیں ممالک میں فوت ہو کر دفن ہوں گے۔چنانچہ حضرت عباسؓ کا ایک بیٹا تاتارمیں دفن ہوا۔ایک یورپ میں۔ایک افریقہ میں اور ایک عرب میں۔(بدر ۳۱؍اگست ۱۹۰۵ء صفحہ۶)