حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 64 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 64

حقائق الفرقان ۶۴ سُوْرَةُ الْمُدرِ نقارہ بجایا جاتا ہے۔جنگوں کو بھی عذاب فرمایا۔گما قَالَ تَعَالَى " قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبُهُمُ اللَّهُ روو ،، لے بايد يكم (التوبه : ۱۴) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸/ مارچ ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۴) ۱ - ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا - ترجمہ۔مجھے چھوڑ دے اور جس کو میں نے وحید و یکتا پیدا کیا۔تفسیر - وحيدا کے معنی بے نظیر ، اوصاف میں منفر د۔ولید بن مغیرہ کے دو لقب مکہ میں مشہور تھے۔ایک وحید اور دوسرا ريْحَانَةُ قُريش۔یہ اپنے شعر و سخن اور منظر کی خوشنمائی میں شہرت رکھتا تھا۔مال و فرزند بھی اس کے زیادہ تھے۔مگر بایں ہمہ پرلے درجے کا ناسپاس و ناشکر گزار تھا۔اس کی اولا دوس یا تیره مع الاختلاف تھی۔خداوند تعالیٰ کا نپٹنا اس کے ساتھ اس طرح ہوا کہ ولید بن ولید ، خالد بن ولید ، ہشام بن ولید مشرف بہ اسلام ہوئے اور اس کے چاہتے بیٹے اس سے بیزار ہو کر اس سے علیحدہ ہو گئے۔بعضے اس کی آنکھوں کے آگے کھپ گئے۔مال و دولت میں پے در پے نقصان ہونے لگا اور آخرالا مرخود آپ نہایت ذلت اور افلاس کے ساتھ ہلاک ہو گیا۔نزول آیت کا اگر چہ کسی خاص شخص کی طرف اشارہ کرتا ہے۔مگر اعتبار اس کا عام ہے۔ہمارے اس زمانے میں بھی ایسی نظیریں کثرت کے ساتھ پائی جاتی ہیں جن کا بیان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب حقیقۃ الوحی میں نام بنام نمبر وار درج ہے۔مَنْ شَاءَ فَلْيَرْجِعُ إِلَيْهِ۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ / مارچ ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۴) ۱۹ تا ۲۵ - اِنَّهُ فَكَرَ وَقَدَّرَ - فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ - ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ - ثُمَّ نَظَرَ ثُمَّ عَبَسَ وَ بَسَرَ - ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ - فَقَالَ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحُرُ يُؤْثر ترجمہ۔اس نے فکر کی اور اندازہ کیا۔پھر وہ ہلاک ہوا۔کیسا اندازہ کیا۔پھر ہلاکت پر ہلاکت آئے۔لے تم ان سے لڑو تا کہ اللہ ان کو سزا دے تمہارے ہاتھوں سے۔