حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 63
حقائق الفرقان ۶۳ سُوْرَةُ الْمُدَّثِرِ ٦ - وَالرُّجُزَ فَاهْجُرُ - ترجمہ۔اور ہر قسم کی ظاہری اور باطنی برائی اور نجاست کو (اے مخاطب) چھوڑ دے۔تفسیر۔رنجز میں دو لغت بیان ہوئے ہیں۔ایک رجز اور دوسرا جز۔معنے دونوں صورتوں میں قریب قریب ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔کما قال لَبِنْ كَشَفْتَ عَنَّا الرَّجْزَ لَنُؤْمِنَنَّ لك - (الاعراف: ۱۳۵) اس آیت میں رجز کے معنے عذاب کے ہیں اور بتوں کی پرستش اور شیطان کے مکروفریب کو اس واسطے رجز کہا جاتا ہے کہ یہ چیزیں عذاب کی باعث ہیں اور اس حکم ظاہری اور باطنی دونوں قسم کی طہارت کی تعلیم فرمایا۔- وَلَا تَمُثْنُ تَسْتَكْثِرُ - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ / مارچ ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۴) ترجمہ۔اور اس خیال سے احسان نہ کر کہ زیادہ حاصل کرے۔تفسیر۔قرآن کریم کی تعلیم احکام الہی کی تبلیغ یا مالی احسان کر کے کسی کو بایں غرض منت و احسان نہ جتا کہ آپ اس سے کثرتِ مال، کثرت جاہ یا بہتر بدلہ طلب کرے۔اور کوئی چیز کسی شخص کو بہ ایں نیت ہرگز نہ دے کہ وہ اس کا بدلہ زیادہ کر کے آپ کو دیوے کیونکہ یہ فعل تلویث باطن میں نجاست کا حکم رکھتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۴) ۹ - فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ - ترجمہ۔پھر جب نرسنگا پھونکا جائے گا۔تفسیر۔نظر کے معنی کلام عرب میں آواز دینے کے ہیں۔جب کوئی کسی شخص کو نام لے کر پکارتا ہے تو نَقَرَ بِاسْمِ الرّجُلِ کہتے ہیں۔اعلان کے ساتھ کسی چیز کو ٹھونک بجا کر اطلاع دیتے ہیں۔تو اس کو بھی اسی لئے نقارہ کی چوٹ سے یا ڈھنڈوری سے اطلاع عام دینا کہتے ہیں۔جنگوں میں بھی اے اگر تو نے ہٹا دیا ہم سے یہ عذاب تو ہم ضرور مانیں گے تجھ کو۔