حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 65 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 65

حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْمُدرِ کیسا اس نے اندازہ کیا۔جانچا۔پھر نظر کی۔پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑ لیا۔پھر پیٹھ پھیر لی اور تکبر سے اکڑا۔اور کہا یہ تو وہی جادو ہے جو پسند کیا جاتا ہے۔چونکہ نامی شاعر تھا اس لئے جب اس سے قرآن شریف کی نسبت لوگوں نے پوچھا تو اس نے انکل دوڑائی۔خدا کی مار۔انکلیں دوڑا کر کہا تو یہ کہا کہ یہ تو جادو بھرا مؤثر کلام ہے اور اس کلمہ کو تیوڑی چڑھا کر اور برا سا منہ بنا کر حقارت آمیز لہجہ میں ادا کیا کما قَالَ تَعَالَى عَبَسَ وَ بسر۔فَقَالَ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرُ يُؤْثَرُ - ٣٠ لَوَاحَةُ لِلْبَشَرِ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ / مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۴) ترجمہ۔چھڑے کو جھلس ڈالنے والی ہے۔چونکہ کلام کے وقت منہ بنا کر بشرے سے حقارت آمیز ادا کو ظاہر کیا تھا اس لئے جزاء وفاقا (النبا : ۲۷) کے طور پر بشرے کو جھلس دینے والی آگ کا ذکر فرمایا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ / مارچ ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۴) ۳۱- عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ - ترجمہ۔اس پر انیس ہیں (فرشتے موکل)۔۱۹ تفسیر۔بتلایا گیا ہے کہ جہنم کے داروغے انہیں ہیں۔اس عدد میں ایک عجیب راز ہے۔دانشمند غور کریں تو وہ اس قرآنی فلسفہ سے لطف اٹھا ئیں۔انسان کے وہ اعضاء وقوی کہ جن سے خدا تعالیٰ کی نافرمانیوں کا ظہور ہوسکتا ہے۔وہ بھی تعداد میں انہیں ہی ہیں۔دو ہاتھ ، دو پاؤں، زبان، دل ، آلہ تناسل ، مقعد ، پیٹ ، منہ، حواس خمسہ، فکر ، عقل، شہوت ، غضب۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ / مارچ ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۴)