حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 192 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 192

حقائق الفرقان ۱۹۲ سُوْرَةُ الْبُرُوج کے مظالم اور ان کے انتقام کو عام کر دیا۔فتنہ کا لفظ ہر چھوٹے بڑے ابتلاء اور امتحان کے ہیں۔آگ میں ڈالنا یہ بھی فتنہ ہے۔يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ (الذاريات: ۱۴) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۲۷ جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۹) 1991 1917۔۱۸ ۱۹ - هَلْ أَنكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ - فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ - ترجمہ۔کیا تجھے لشکروں کی خبر ملی۔فرعون اور ثمود کے۔تفسیر۔فرعون، خمود اور ان کے علاوہ اور اور جنود کفار کے اپنے وقت کے پیغمبروں اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ جو مظالم برت کر مورد انتقام ہوئے۔اصحاب اخدود کے ساتھ میں ان کو بھی بطور ضمیمہ کے یادکرلو۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا مورخه ۲۷ جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۹) ۲۱ - وَاللَّهُ مِنْ وَرَابِهِمْ مُحِيطٌ - ترجمہ اور اللہ ان کو آگے چل کو گھیر لے گا۔تفسیر۔وَرَآء۔لغت میں اس چیز کو کہتے ہیں جسے کوئی پوشیدہ کر لے یا کسی چیز کی اوٹ میں آ جاوے اور اس کا اطلاق پس و پیش دونوں پر آتا ہے۔اور اس آیت میں بطور اشتراک معنوی دونوں معنوں کو شامل ہے۔معنے آیت کے یہ ہیں۔آگے پیچھے گھیر رہا ہے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ مورخه ۲۷ جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۹) ۲۲ ، ۲۳ - بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ - فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ - ترجمہ۔( کچھ نہیں) بلکہ یہ قرآن ہے بڑے رتبے کا تختیوں میں محفوظ رہے گا۔تفسیر۔جو کوشش کہ قرآن شریف اور اسلام کے مٹانے کے لئے کی گئی تھی۔اس کا اضراب بل کے لفظ سے کیا۔اور قرآن کے لفظ میں فرمایا کہ یہ ہمیشہ پڑھنے پڑھانے اور درس و تدریس میں آتارہے گا۔تختیوں، کاغذوں پر لکھا جایا کرے گا اور محفوظ و مصون رہے گا۔فَلِلَّهِ الْحَمْدُ کہ ایسا ہی ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۲۷ جون ۱۹۱۲ صفحه ۳۱۹) ظہور میں آ رہا ہے۔لے ایک دن وہ آگ پر درست کئے جائیں گے۔