حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 191 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 191

حقائق الفرقان ۱۹۱ سُوْرَةُ الْبُرُوج ۶ تا ۸ - النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ - إِذْ هُمُ عَلَيْهَا قُعُودُ وَهُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودُ۔ترجمہ۔وہ خندق جس میں لکڑیٹئیں بہت بھر کر سلگائی گئی۔جب وہ اس پر کھڑے یا بیٹھے دیکھ رہے تھے۔جو مومنوں کے ساتھ کرتے تھے وہ دیکھ رہے تھے۔تفسیر۔زمینی حکومت کے ذریعہ سے آگ کی خندقوں کا تیار کرنا اور ان پر تماشہ بینی کے لئے کرسیں بچھا کر بیٹھنا اور بالآخر اس وقت کے مؤمنین کو ( جو غالبا عیسائی موحد تھے ) ان خندقوں میں جھونکنا یہ ایک ایسا نظارہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے سامنے پیش کیا تھا کہ جس سے ان کی اپنی تکلیفوں کا اندازہ مقابلہ ان کو معلوم ہو گیا۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب ان آیات کو پڑھتے تو فرماتے۔اللهُمَّ إنِّي أَعُوذُبِكَ مِنْ جَهْدِ الْبَلَاءِ وَ دَرَكِ الشَّقَاءِ وَسُوْءِ الْقَضَاءِ وَشَمَاتَتِ الْأَعْدَاءِ أَصْحَابُ الْأُخْدُود کے قصہ کو امام مسلم، احمد، ترمذی نے حضرت صہیب رومی سے نقل کیا ہے۔النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ کے مقابلہ میں سَمَاء ذَاتِ الْبُرُوج تھا۔اِذْهُمْ عَلَيْهَا قُعُودُ کے مقابلہ میں اَلْيَوْم الْمَوْعُود تھا۔وَهُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ شُهُودٌ کے مقابلہ میں وَ شَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ تھا۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا مورخه ۲۷ جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۹) ١١ - إِنَّ الَّذِيْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابٌ جهنم فَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ - ترجمہ۔بے شک جن لوگوں نے ستایا ایماندار مردوں کو اور ایماندار عورتوں کو پھر تو بہ نہ کی تو ان کے لئے جہنم ہی کا عذاب ہے اور سخت جلنے کا۔تفسیر۔سابق کلام میں چونکہ خاص واقعات کا بیان تھا۔اس لئے اس آیت شریفہ میں اسی قسم لے اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں بلا کی سختی اور مشقت سے اور بدبختی میں پڑنے سے اور بُری قضاء سے اور دشمنوں کی ہنسی مذاق کا نشانہ بننے ) سے۔