حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 19
حقائق الفرقان ۱۹ سُوْرَةُ يُس كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت میں چند گھنٹے ٹھہرنے والے کی نسبت بھی یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ اس نے روایت میں جھوٹ بولا۔اور نہ دنیا کی مجموعی طاقت ایسے اتہام کو ثابت کر سکتی ہے۔پس جس نبی میں یہ نور و ہدایت ہو کہ اس کی صحبت آدمی کو اعلی درجہ کا راست باز بنا دے۔کیا وہ جھوٹا ہو سکتا ہے یا جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ بھی خدا پر۔خدا نے کچھ وحی نہیں کی۔اور وہ کہے مجھ پر وحی ہوئی ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ /اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۰) ج -۱۹۱۸ - وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلاغُ الْمُبِينُ - قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرُنَا بِكُمْ لَبِنْ لَّمْ تَنتَهُوا لنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُمْ مَنَا عَذَابٌ أَلِيه - ترجمہ۔اور ہم پر تو صرف کھول کر پہنچا دینا ہی ہے۔قوم نے کہا ہم نے تم کو نامبارک پا یا اگر تم باز نہ آؤ گے تو ہم تمہیں ضرور پتھروں سے ماردیں گے اور ہماری طرف سے تم کو ٹیس دینے والا عذاب الْبَلغُ الْمُبِينُ۔کھول کر بات پہونچا دینا۔تطَيّرنا۔بڑے بڑے دکھ دیکھے ہیں۔تمہارے سبب سے۔واقعی جب نبی آتا ہے۔طاعون ، قحط ، ہیضہ اور ہر قسم کی بلائیں آتی ہیں۔اس میں ایک منشاء ایزدی ہوتا ہے۔وہ یہ کہ لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ (الانعام: ۴۳) یعنی شوخی، بے باکی سے باز آ کر خدا کے حضور گریہ وزاری کریں۔أَخَذْنَا أَهْلَهَا بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ يَضُرَّعُونَ (الاعراف: ۹۵)۔اس سے طائر کا مسئلہ بھی حل ہوتا ہے۔جہاں انسان جاوے اس کے ساتھ چیل کوے جاتے نظر آویں تو یہ فتح مندی کا نشان ہے۔(۲)۔اسی طرح ہوا کا رخ ادھر ہوجدھر سے یہ جاوے تو یہ بھی کامیابی کا تفاؤل ہے۔(۳)۔جانور بیٹھ جاوے جس پر سوار ہوں (جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ا بہت بڑی بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے۔وہاں کے رہنے والوں کو سختی اور تکلیف میں لیا تا کہ وہ لوگ گڑگڑائیں اور عاجزی کریں۔