حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 18 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 18

حقائق الفرقان ۱۸ سُوْرَةُ يُس وَاضْرِبْ لَهُم مَّثَلًا - قرآن مجید و صحیح حدیث میں اس قریہ یا ان مرسلوں کا نام ہے میرے ضمیر میں حضرت موسی و حضرت محمد رسول اللہ و حضرت مسیح تین انبیاء ہیں جن کا ذکر ہے۔تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۷۶) ۱۵ - إِذْ اَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُمُ مرسلون - ترجمہ۔جب ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے تو قوم نے دونوں کو جھٹلایا پھر ہم نے عزت دی تیسرے سے تو ان تینوں نے کہا ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں۔تفسیر۔بٹالین۔تیسر اعظیم الشان رسول بھجوایا۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۰) فَعَزَزْنَا بِثَالِث - تیسرا ( محمدمصطفی ) ایسا زبردست آیا کہ اس کی قوم سے کوئی لات وعڑی کا پرستار نہ رہا۔بلکہ تمام عرب مسلمان ہو گیا۔بلکہ تمام دنیا کے مذاہب کے معاہد اسی کے نام پر فتح ہوئے۔یوروشلم ۲- آتش کده آذر ۳۔خانہ کعبہ۔تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۶) ١٦ - قَالُوا مَا اَنْتُم إِلَّا بَشَرَ مِثْلُنَا وَمَا اَنْزَلَ الرَّحْمَنُ مِنْ شَيْءٍ إِنْ أَنْتُمْ الا تَكْذِبُونَ - ترجمہ۔لوگوں نے کہا اجی تم تو ہمیں جیسے انسان ہو اور رحمن نے تو کچھ بھی نہیں اتارا پس تم تو جھوٹ ہی کہتے ہو۔تفسیر - مَا اَنْزَلَ الرَّحْمٰنُ مِنْ شَيْءٍ - برہموؤں کا بھی یہی عقیدہ ہے۔یہ لوگ تمام راستبازوں کو جھوٹا سمجھتے ہیں۔ان کی گندھ تعلیم سب سے زیادہ خطر ناک ہے۔جن لوگوں نے سچائیوں کے پہچاننے کیلئے اپنے آرام ، اپنی اولاد ، اپنا جاہ وجلال ، اپنے وطن کو چھوڑ دیا اور اپنی جانیں قربان کر دیں۔ان کو جھوٹ اور دروغ مصلحت آمیز سمجھنا حد درجے کی بے باکی ہے۔