حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 20
حقائق الفرقان کی اونٹنی حدیبیہ میں بیٹھ گئی ) تو یہ بھی اچھا نشان ہے۔سُوْرَةُ يُس ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱ ۵۲ مورخه ۲۷ /اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۰) b b -۲۰ - قَالُوا طَابِرُكُمْ مَعَكُمْ - اَبِنْ ذُكَرِرْتُمْ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمُ مُسْرِفُونَ۔ترجمہ۔نبیوں نے کہا تمہاری نحوست و بدشگونی تو تمہارے ہی ساتھ ہے۔کیا اس وجہ سے کہ تم کو سمجھایا گیا۔کچھ نہیں تم لوگ حد سے باہر نکلنے والے ہو۔تفسیر۔مُسْرِفُونَ۔خطا کار۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۲٬۵۱ مورخه ۲۷ /اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۰) ۲۸،۲۷ - قِيْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ لَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ - ترجمہ۔کہا گیا جا جنت میں (یعنی جنت کی بشارت دی گئی ) اس نے کہا کاش میری قوم جانتی۔۲۸۔کہ میرے رب نے کیسی عیب پوشی فرمائی اور مجھے کیسے عزت داروں میں رکھا۔تفسیر۔قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ - حضرت حق سبحانہ نے بذریعہ الہام جنت کی بشارت دی۔لوگ کہتے ہیں اسے قتل کر دیا۔قرآن مجید سے تو یہ بات ثابت نہیں ہوتی۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰٫۳ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۱) مومن اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے والا بعد الموت معاً جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔اور شریر نار میں۔جیسے فرمایا۔قِيْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ لَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَ جَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ - (يس: ۲۸،۲۷) (نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۴۴) -٣- يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ - ترجمہ۔افسوس ہے بندوں پر اُن کے پاس کوئی رسول نہیں آتا مگر وہ اس کی ہنسی اڑا یا کرتے ہیں۔