حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 264
حقائق الفرقان ۲۶۴ سُوْرَةُ الْمُجَادَلة سُوْرَةُ الْمُجَادَلَةِ مَدَنِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ مجادلہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس اللہ کے نام سے جو سب واقعات کو پہلے ہی سے جانتا ہے اور عدل وانصاف سے فیصلے فرماتا ہے اور عاجزی کو بہت پسند فرماتا ہے۔- وَ الَّذِينَ يُظْهِرُونَ مِنْ نِسَا بِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ منْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاشَا ذَلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ - ترجمہ۔جو لوگ اپنی بیبیوں سے ظہار کر بیٹھیں پھر وہ اپنے کہے سے پلٹنا چاہیں (یعنی اپنے قول سے نادم ہوں ) تو ایک غلام آزاد کرنا چاہیے ایک دوسرے کو ہاتھ لگانے سے پہلے۔اس بات کی تم کو نصیحت کی جاتی ہے اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے خوب خبر دار ہے۔تفسیر۔اس میں عرب کی ایک رسم کا ابطال فرمایا۔تشھید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۴) جولوگ اپنی بیبیوں کو ماں کہہ بیٹھے۔اور انہیں الگ کرنا چاہتے ہیں۔پھر اس بات پر نادم ہوئے ان پر لازم ہے کہ بی بی کے پاس جانے سے پہلے غلام آزاد کریں وغیرہ وغیرہ۔تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۳۶) ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا۔(۱) جو انہوں نے بات کی اس کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں۔۲۔ایک دفعہ نہیں بلکہ پھر کہہ دیتے ہیں۔تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۴) - إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللهَ وَرَسُولَهُ كَبِتُوا كَمَا كُبِتَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ قد انْزَلْنَا ايتٍ بَيِّنَتِ وَ لِلْكَفِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ - ترجمہ۔جو لوگ مخالفت کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی وہ ذلیل ہوئے جیسے ذلیل ہوئے ان