حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 263 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 263

حقائق الفرقان ۲۶۳ سُوْرَةُ الْحَدِيدِ /// ۲- ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَى آثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَ قَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَأَتَيْنَهُ الإِنْجِيلَ وَ جَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَأفَةً وَرَحْمَةً ۖ وَ رَهْبَانِيَةَ ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبَنَهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقٌّ رِعَايَتِهَا فَأَتَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا مِنْهُم اَجْرَهُمْ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَسِقُونَ - ترجمہ۔پھر ہم نے لگا تار بھیجے ان کے پیچھے ہمارے رسول اور عیسی ابن مریم کو ان کے پیچھے بھیجا اور اس کو انجیل عطا فرمائی اور ان لوگوں کے دلوں میں جو اس کے پیرو ہوئے نرمی اور رحمت پیدا کی۔اور گوشہ نشینی اور خیال ترک دنیا جو انہوں نے اپنی طرف سے ایجاد کر لیا تھا یہ قاعدہ ہم نے ان پر فرض نہیں کیا تھا مگر انہوں نے اللہ کے خوش کرنے کے لئے خود اپنے دل سے اختیار کیا ( مگر ) اس کو ایسا نہ نبھایا جیسا نبھانا چاہئے تھا پس ان میں سے جو ایمان لائے ہم نے ان کو اجر دیا اور بہت سے ان میں فاسق ہی ہیں۔تفسیر- وَرَهْبَانِيَةَ ابْتَدَعُوْهَا مَا كَتَبْنَهَا عَلَيْهِمْ۔اور ایک دنیا چھوڑ نا انہوں نے نیا نکالا۔ہم نے نہیں لکھا تھا یہ ان پر۔فرقے یہود کے خلوت نشین اور بستی ستی جنگلوں میں وحشیانہ زندگی بسر کرتے تھے اور عیسائی پوپوں کی طرح خدا داد انعامات سے محروم تھے۔اس بے جا تشر وكو آیت وَ رَهْبَانِيَّةَ ابْتَدَعُوهَا مَا كتبنهَا عَلَيْهِمْ فرما کر مٹادیا اور قدرتی انعامات سے متمتع ہونے کے لئے الآ یہ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا - (المومنون : ۵۲) اور قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَتِ مِنَ الرِّزْقِ (الاعراف: ۳۳) کا فرمان راحت عنوان جاری فرمایا۔( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۶۴، ۲۶۵) لے اے لوگو۔کھا ؤ ستھری چیزیں اور کام کرو بھلا۔۲ تو کہہ کس نے منع کی ہے رونق اللہ کی جو پیدا کی اس نے اپنے بندوں کے واسطے اور ستھری چیزیں کھانے کی۔