حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 265
حقائق الفرقان ۲۶۵ سُوْرَةُ الْمُجَادَلة کے اگلے اور ہم نے اتاریں صاف صاف آیتیں اور منکروں کے لئے ذلت کا عذاب ہے۔تفسیر۔جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کے مخالف ہوتے ہیں۔رد کئے جائیں گے۔جیسے کہ پہلے مردود ہوئے۔اور ہم کھلے کھلے نشان اتار چکے ہیں۔ان کے منکروں کے لئے اہانت کا عذاب ہے۔گویا ایک سبب ذلت کا اللہ اور اس کے فرستادہ کی (خواہ وہ کسی زمانہ میں ہو ) مخالفت ہے اور خدا کے کھلے کھلے نشانوں کا انکار۔تشحیذ الا ذبان جلد ۶ نمبر ۱۰۔ماہ اکتوبر ۱۹۱۱ء صفحه ۳۹۳) ۹ تا ۱۱- اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نُهُوا عَنِ النَّجْوَى ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا نُهُوا عَنْهُ وَ يَتَنجَونَ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ مَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَ إِذَا جَاءُوكَ حَيَوكَ بِمَا لَمْ يُحَيِكَ بِهِ اللهُ وَ يَقُولُونَ فِي أَنْفُسِهِم لَو لَا يُعَذِّبُنَا اللهُ بِمَا نَقُولُ حَسْبُهُمُ جَهَنَّمُ ، يَصْلَوْنَهَا فَبِئْسَ الْمَصِيرُ - يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تناجيتُم فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ مَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَ تَنَاجَوا بِالْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللهَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ إِنَّمَا النَّجْوَى مِنَ الشَّيْطن لِيَحْزُنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَيْسَ بِضَارِّهِم شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۖ وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ b ج ترجمہ۔تو انہوں نے ان کی طرف نظر نہ کی جن کو روک دیا گیا تھا کا نا پھوسی کرنے سے پھر وہ لوگ وہی کرتے ہیں جن سے اُن کو منع کر دیا گیا تھا اور وہ کانا پھوسی کرتے ہیں گناہ کی اور زیادتی کی اور رسول اللہ کی نافرمانی کی اور جب تیرے پاس آتے ہیں تو تجھ کو ایسے کلمے سے دعا سلام دیتے ہیں جس سے تجھ کو اللہ نے دعا سلام نہیں دی اور اپنے جی میں کہتے ہیں کہ اللہ ہم کو ہمارے کہنے کی سزا کیوں نہیں دیتا۔ان کو جہنم کافی ہے اس میں وہ داخل ہوں گے پس وہ کیا ہی بُری جگہ ہے۔اے ایماندار و ! جب تم ایک دوسرے کے کان میں بات کرو تو گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی بات نہ کرو اور کان میں بات کرو تو نیکو کاری اور تقویٰ کی اور اللہ ہی سے ڈرو اور اللہ ہی کو سپر بناؤ جس