حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 107 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 107

حقائق الفرقان 1۔6 سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ فَاحْسَنَ صُورَكُمْ۔یہ انسان کے تصویر کے عجائبات ہیں کہ ہاتھی ، چیتے ، شیر اس کے اشارہ پر چلتے ہیں۔پھر پہاڑ ، بجلی ، ہوا پر قابو ہے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ /دسمبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۹) - ٦٨ - هُوَ الَّذِى خَلَقَكُم مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ يُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا اَشُدَّكُمْ ثُمَّ لِتَكُونُوا شُيُونًا ۚ وَمِنْكُمْ مَنْ يتوفى مِنْ قَبْلُ وَلِتَبْلُغُوا اَجَلًا مُّسَمًّى وَلَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ - ترجمہ۔وہی اللہ ہے جس نے تم کو پیدا کیا مٹی سے پھر تھوڑی سی چیز سے، پھر لوتھڑے سے، پھر تم کو بچہ بنا کر نکالتا ہے تا کہ تم اپنی جوانی کو پہنچو، پھر تم کو زندہ رکھتا ہے) تاکہ تم بڑھاپے کو پہنچو اور وہی تم میں سے کسی کی تو روح قبض کر لیتا ہے اس سے پہلے اور زندہ رکھتا ہے بعض کو ) تاکہ تم پہنچ جاؤ مقرر وقت تک اور تا کہ تم سمجھ پکڑو۔مِن تُرَاب۔یہی مٹی ہے۔جو اگر کپڑے کو لگے تو کپڑا میلا ہو جائے اور اسی مٹی سے انسان پیدا ہوتا ہے۔تَعْقِدُونَ۔بدیوں سے رُکو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ /دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۲۰) ٢٩ - هُوَ الَّذِي يُحْيِ وَيُمِيتُ فَإِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ - ترجمہ۔وہی اللہ ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے تو جب ٹھہرا لیتا ہے کسی کام کا کرنا تو اس کو کہہ دیتا ہے ہو جا تو وہ ہو جاتا ہے۔تفسیر۔وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے۔پس جب جاری کرتا ہے حکم تو کہتا ہے۔ہو جا۔پس ہو جاتا ہے۔( نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۱۹) الَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي أَيْتِ اللهِ أَنَّى يُصْرَفُونَ - ترجمہ۔کیا تو نے ان کی طرف نہیں دیکھا جو جھگڑتے ہیں اللہ کی آیتوں میں وہ کدھر سے پھیرے جاتے ہیں۔