حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 106
حقائق الفرقان 1+4 سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ ۶۲ - اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارِ مُبْصِرًا إِنَّ اللهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ - ترجمہ۔اللہ وہ ذات ہے جس نے تمہارے لئے رات کو بنایا تا کہ تم اس میں آرام کرو اور دن بنادیا ہے سب چیزوں کے دکھلانے کو۔کچھ شک نہیں کہ اللہ بڑا فضل رکھتا ہے لوگوں پر لیکن اکثر لوگ شکر گزاری ہی نہیں کرتے۔تفسیر لکھ۔تمہاری ہی بھلائی کے لئے۔لِتَسْكُنُوا فِیهِ - تاکہ تم اس میں آرام کرو۔آرام بڑی دولت ہے۔آرام سے صحت اچھی رہتی ہے۔علم بڑھتا ہے۔دنیا کی تمام چیزوں کیلئے قدرتی طور پر ایک وقفہ مقرر ہے۔انسان کیلئے بھی ضروری ہے کہ آرام کرے۔مگر آرام خدا ہی کے فضل پر موقوف ہے۔ہم نے ہمیں روپے سے لے کر کروڑ روپیہ آمد تک کے لوگوں سے پوچھا ہے تو انہوں نے اپنے تئیں دکھی بتایا ہے۔جس سے معلوم ہوا کہ سکھ کی زندگی دولت پر موقوف نہیں بلکہ تمام جسم کے سکھ اللہ کی فرماں برداری میں ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ /دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۹) اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ قَرَارًا وَ السَّمَاءَ بِنَاءَ وَ صَوَّرَكُمْ فَاحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَ رَزَقَكُم مِّنَ الطَّيِّبتِ ذلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ فَتَبَرَكَ اللهُ رَبُّ العلمينَ ترجمہ۔اللہ وہ ذات ہے جس نے بنا دیا زمین کو تمہارے ٹھہرنے کی جگہ اور آسمانوں کو مضبوط جگہ اور تمہاری صورتیں بنائیں تو کیا ہی اچھی تمہاری صورتیں بنائیں اور تم کو پاکیزہ ستھری چیزیں کھانے کو دیں۔یہ ہے اللہ تمہارا رب پس بڑی بابرکت ہے اللہ کی ذات جو آہستہ آہستہ سب جہانوں کو کمال کی طرف پہنچانے والی ہے۔تفسیر - قرارا - آرام گاہ۔