حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 108
حقائق الفرقان 1+A سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ تفسیر۔کسی کی عظمت، خوبی، جلال، طاقت ، حلم، احسان دیکھنے کیلئے اس کے افعال ہی گواہ ہوتے ہیں۔پچھلے رکوع میں اسی بات کا ذکر تھا۔اب اللہ تعالیٰ کے احکام کی نافرمانی کرنے والوں کا ذكر سنو! الي يُصرفون۔بت پرستوں کا معاملہ خصوصیت سے موجب تعجب ہے۔خود ہی اپنے ہاتھ سے تراشتے ہیں۔پھر خود ہی اسے معبود قرار دیتے ہیں۔اور اس کے آگے اپنی حاجتیں پیش کرتے ہیں۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۲۰) - فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ فَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ - ترجمہ۔تو صبر کر بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے پھر ہم ضرور دکھا ئیں گے تجھے کچھ اُس میں سے جو ہم اُن سے وعدہ کرتے ہیں یہاں تک کہ تجھے وفات دیں گے تو وہ ہماری طرف لوٹائے جائیں گے۔تفسیر۔فَاهَا نُرِيَنَّكَ - اما سے ظاہر ہے کہ پیشگوئی کے پورا ہونے کی صورت کا علم اللہ ہی کو ہے اور اسی کے قبضہ قدرت میں ہے۔جس رنگ میں چاہے۔پوری کر دے۔جاتا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۲۰) بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ۔اس سے پہلے إِنَّ وَعْدَ اللہ حق ہے۔بعض وعدوں میں تخلف ہو تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۹) - وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَلِتَبْلُغُوا عَلَيْهَا حَاجَةً فِي صُدُورِكُمْ وَعَلَيْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ - ترجمہ۔اور تمہارے لئے ان میں بہت سے فائدے ہیں تا کہ تم پہنچوان پر سوار ہو کر اپنے دلی مقاصد تک اور جانوروں اور کشتیوں پر سوار پھرتے ہو تم۔تفسیر۔اللہ کی کتاب ، اللہ کی عظمت سمجھانے ، قرب کی راہیں بتانے اور اس ذات سے حت کامل پیدا کرانے کیلئے نازل ہوئی ہے۔اور یہ باتیں اس کے عجیب در عجیب احسانوں کے مطالعہ