حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 280 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 280

حقائق الفرقان ۲۸۰ سُوْرَةُ الْبَقَرَة یہ قرآن مجید پہلے مصدق ہوا۔پھر اس میں نئی باتیں بھی ہیں۔یہ تو علمی پہلو سے اس کا کمال ہے۔اب عملی پہلو میں اس کا ثبوت لو۔وہ یہ کہ قرآن کریم پر عمل کرو تو دنیا کے فاتح بن جاؤ گے چنانچہ صحابہ کی ذات میں یہ پیشگوئی پوری ہوئی۔بشری کی ایک تشریح یہ بھی ہے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۶) مباحثات سے بہت بچنا چاہئے۔مباحثات میں ابتداء کبھی نہ کرے ابتداء کسی اور کی طرف سے ہونی چاہئے۔جب ابتدا اپنی طرف سے نہ ہو تو خدا تعالیٰ ضرور مدد کرتا ہے۔قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِیل۔تو کہہ دے جو جبرائیل کا عدد ہے۔کہتے ہیں کہ کچھ یہودی مدینہ میں آئے اور نبی کریم سے مباحثہ کیا اور مباحثہ میں کہا کہ کیا ثبوت ہے کہ آپ کو الہامات ہوتے ہیں۔آپ نے جواب دیا کہ وہی ثبوت ہے جو حضرت موسیٰ کے لئے الہام کا ثبوت ہے۔ایک جگہ فرمایا ہے۔قُلْ مَنْ اَنْزَلَ الْكِتَبَ الَّذِى جَاءَ بِهِ مُوسى (الانعام:۹۲) اُس نے کہا کہ ہم تو موسیٰ کے الہام کو بھی نہیں مانتے کہنے کو تو یہ بات کہہ گیا مگر پھر حیران رہ گیا۔پھر سوچ کر کہنے لگا کہ آپ کے پاس کونسا فرشتہ وحی لاتا ہے۔آپ نے کہا جبرئیل۔اس نے کہا کہ جبرئیل تو ہمیشہ سے یہود کا دشمن ہے۔یہ صرف مباحثات کا نتیجہ ہے کہ انسان اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ اپنا مذہب بھی چھوڑ بیٹھتا ہے۔اسی واسطے احادیث میں مذکور ہے کہ زمانہ وغیرہ کو بھی گالی نہ دو۔( البدر۔کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ /نومبر ۱۹۱۲ صفحہ ۷۰۶۹) ميكل - ان تمام ملائکہ کا آفیسر ہے جن کے علوم دماغ سے وابستہ ہیں مثلاً ریاضی (موسیقی، ہندسہ، جبر و مقابلہ ) اور طبیعات ( اسٹرانومی، کیمیا) یہ علوم البیات سے کم درجہ پر ہیں اس لئے جلد سمجھ میں آ جاتے ہیں۔مگر جوں جوں علوم اعلیٰ ہوتے جاتے ہیں تو باریک بھی ہوتے جاتے ہیں۔ایک دفعہ ایک اپنے عزیز کو میں نے وہ لیکچر سننے کے لئے بھیجا جو سورج گرہن کو دیکھ کر ایک انگریز نے دینا تھا۔وہ لڑکا کہنے لگا میں نے تو کچھ نہیں سمجھا۔پھر اس نے اپنے ماسٹر سے پوچھا تو اس نے کہا۔پانچ سال میں اس کی صحبت میں رہوں تو اس کی باتیں سمجھنے کے قابل ہو سکتا ہوں۔غرض دنیا میں کئی قسم کے علوم ہیں اور وہ تمام علوم ملائکہ کی معرفت لوگوں پر کھلے ہیں۔وہ الہیات کے ہوں یا طبیعات کے،