انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 589 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 589

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۵۸۹ سورة الانشقاق قیمت ہی نہیں۔یہ ساری کائنات ہی خدا تعالیٰ کے پیار کے ایک لمحہ پر قربان۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے انسان! جب تو اپنی سی کوشش کرے گا تو کوشش کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا پیار تجھے مل جائے گا لیکن پھر تجھے سوائے اللہ کے ہر دوسری ہستی کو چھوڑ نا پڑے گا۔فرمایا ہم تجھے بشارت دیتے ہیں جب تو کوشش کر رہا ہوگا تو دنیا کے اعلان یا ہم سے دور لے جانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ہاں اگر تو بد قسمتی سے خود ہی ان کی طرف ہو جائے تو اس کا تو خود ذمہ دار ہے لیکن اگر تو خود مائل نہیں، اگر تو كادح إلى رَبِّكَ كَدْحًا سے پورا زور لگا رہا ہے تو پھر باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ کو پانے کے لئے اس کی عظمت اور اس کی قدرت کے لحاظ سے جو کوشش ہونی چاہیے میری طرف سے اتنی کوشش نہیں ہوتی لیکن چونکہ تجھے خداہی نے یہ استعدادیں دی تھیں اور لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة : ۲۸۷) کی رو سے تیری استعداد سے زیادہ تجھ سے مطالبہ نہیں کیا جاتا اس لئے تیرے تھوڑے کو قبول کیا جائے گا۔تیرے اخلاص کی وجہ سے، تیری انتہائی جدو جہد کی وجہ سے، تیرے جذبہ کی وجہ سے، تیری محبت کی وجہ سے۔تیری اس کوشش کے نتیجہ میں کہ تو خدا تعالیٰ کی محبت میں فانی ہونا چاہتا ہے اور تو اپنا سب کچھ اس کے حضور پیش کر دینا چاہتا ہے تجھے ایک ایسا موتی مل جائے گا جو انمول ہے، دنیا میں اس کی کوئی قیمت نہیں۔پس ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ اگر تم خدا تعالیٰ کے وصل اور لقا سے محروم ہو تو تم خود ذمہ دار ہو کوئی اور اس کا ذمہ دار نہیں ہے کیونکہ کسی اور کو یہ طاقت نہیں دی گئی کہ وہ خدا کی محبت اور تمہارے درمیان حائل ہو سکے۔کسی کو یہ طاقت نہیں دی گئی کہ وہ خدا تعالیٰ تم سے پیار کرنا چاہے اور وہ اس میں روک بن سکے۔خدا تعالیٰ سے دور لے جانے والی طاقتیں جو کچھ کر سکتی ہیں وہ یہی ہے کہ تمہاری کوشش کو کمزور کر دیں لیکن یہ تمہارا فرض ہے کہ تم اپنی کوشش کو کمزور نہ ہونے دو تم خدا تک پہنچنے کے لئے پورا زور لگاؤ۔خدا کی راہ میں قربانیاں دو اور اس کے دین کی خدمت کرو۔تم خدا کی مخلوق کے ساتھ خیر خواہی کا سلوک کرو۔بنی نوع انسان سے ہمدردی کرو۔ان کی خدمت کرو۔ان کے حقوق ان کو دو کہ یہ ایک بنیادی چیز ہے۔اگر تم اپنی طرف سے اپنے دائرہ استعداد کے اندر انتہائی کوشش کرو گے تو دنیا کی کوئی طاقت تمہیں خدا تعالیٰ کے پیار سے محروم نہیں کرسکتی۔پس ایک طرف بشارت بڑی عظیم ہے مگر دوسری طرف ذمہ داری بھی بڑی عظیم ہے۔ہر فرد کی اپنی