انوار القراٰن (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 219 of 587

انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 219

۲۱۹ سورة البقرة تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث ساتویں بات یہاں یہ بتائی گئی ہے کہ تمہیں سوچنا چاہیے کہ ہم جو تمہارے پیدا کرنے والے ہیں جو تمہیں قو تیں اور استعدادیں عطا کرنے والے ہیں ہمیں معلوم ہے کہ تم میں کس قسم کی صلاحیت پائی جاتی ہے ہم نے اپنے کامل علم کی بنا پر اور حکمت کا ملہ کے نتیجہ میں یہ فیصلہ کیا کہ تمہاری طرف جو ایک کامل اور مکمل شریعت حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ذریعہ سے بھیجی جائے اس کی بنیاد آسانی پر رکھی جائے يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وہ تنگی نہیں چاہتا اور حکم ہے تمہارے لئے کہ جب خدا تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا تو تم بھی اپنے لئے تنگی نہ چاہو۔آٹھویں بات یہ ہے کہ اسلام کی روح بشاشت اور شرح صدر ہے یہ روح نہیں ہے کہ مشقت کرو مشقت سمجھو کوئی بھی عبادت مشقت نہیں کیونکہ جو سچا اور حقیقی مسلمان ہے وہ شرح صدر سے احکام بجالاتا ہے اللہ تعالیٰ کے فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ اور جو شخص پوری فرمانبرداری سے کوئی نیک کام کرے گا یہ اس کے لئے بہتر ہو گا یعنی اصل بنیا د فرمانبرداری ہے۔نویں بات یہ کہ جو شخص رخصت سے فائدہ نہیں اٹھاتا وہ زور بازو سے خدا کو خوش کرنا چاہتا ہے، یہ جہالت ہے، یہ بیوقوفی ہے۔کوئی شخص دنیا میں، کوئی وجود دنیا کا اپنے زور سے اپنے رب کو خوش نہیں کر سکتا۔اس کی اطاعت کر کے، اس کے حضور عاجزانہ جھک کے، اس سے دعائیں کر کے، اس کی رحمت کو ، اس کے فضل کو ، اس کی برکتوں کو جذب کر کے، اس کو خوش کر سکتا ہے ویسے نہیں کر سکتا۔دسواں یہ کہ رمضان کا مہینہ بڑی عظمتوں والا ہے۔یہ ایک بنیادی چیز ہے اور سمجھنے والی اور یا درکھنے والی، رمضان کا مہینہ بڑی عظمتوں والا ہے اس لئے کہ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ کہ یہ وہ وه مہینہ ہے جس میں قرآن کریم جیسی ہدایت نازل ہوئی۔ھدی للناس یہ انسانوں کے لئے ہدایت ہے۔وَبَيِّنةٍ من الهدی اور ایسے دلائل اپنے اندر رکھتی ہے ( انسان کو سمجھاتی ہے کہ جو تمہارے سامنے تعلیم رکھی جارہی ہے وہ ان راہوں کی طرف ہدایت دیتی ہے ) جو خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کی طرف لے جانے والی ہیں اور ایسی تعلیم ہے جو فرقان ہے، حق و باطل میں تمیز کرنے والا ہے۔گیارہویں بات اور یہ جو یہاں روزہ رکھنے کا حکم ہے پہلا حکم تھا نماز پڑھنے کا وہ ان آیات میں نہیں ہے لیکن صوم کی وجہ سے اس کا ذکر ضروری ہے۔نماز جو ہے الصَّلوةُ الدُّعَاءُ نماز پڑھتے ہی ہم دعا کے لئے ہیں نماز میں دو قسم کی دعائیں ہیں، ایک وہ مسنون دعائیں ہیں یعنی قرآن کریم