قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 77
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) (سورۃ البقرۃ،سورۃ نمبر 2 آیت نمبر 192) اور (دوران ممال) انہیں قتل کرو جہاں کہیں بھی تم انہیں پاؤ اور انہیں وہاں سے نکال دو جہاں سے تمہیں انہوں نے نکالا تھا۔اور فتنتقل سے زیادہ سنگین ہوتا ہے۔اور ان سے مسجد حرام کے پاس قتال نہ کرو یہاں تک کہ وہ تم سے وہاں قتال کریں۔پس اگر وہ تم سے قتال کریں تو پھر تم ان کو قتل کرو۔کافروں کی ایسی ہی جزا ہوتی ہے۔مذکورہ بالا تمام آیات جن سے کفار پر سختی کرنے کا نتیجہ اخذ کیا گیا ہے۔اس کے جواب میں حضرت بانی جماعت احمدیہ مسلمہ کی ایک تحریر درج کی جا رہی ہے۔اُس میں مذکورہ آیات اور ان سے مماثل آیات جو قرآن مجید میں ہیں۔اُن سے منفی نتیجہ اخذ کرنے والوں کے لیے کافی وشافی جواب ہے۔حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:۔اس کے بعد آنحضرت میایی پیام پوشیدہ طور پر مدینہ میں پہنچے۔اور مدینہ کے اکثر لوگوں نے آپ کو قبول کر لیا۔اس پر مکہ والوں کا غضب بھڑ کا اور افسوس کیا کہ ہمارا شکار ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔اور پھر کیا تھا۔دن رات انہیں منصوبوں میں لگے کہ کس طرح آنحضرت صلی ایتم کو قتل کر دیں۔اور کچھ تھوڑا گروہ مکہ والوں کا کہ جو 77