قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 78 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 78

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) آنحضرت مال تم پر ایمان لایا تھاوہ بھی مکہ سے ہجرت کر کے مختلف ممالک کی طرف چلے گئے۔بعض نے حبشہ کے بادشاہ کی پناہ لے لی تھی۔اور بعض مکہ میں ہی رہے۔کیوں کہ وہ سفر کرنے کے لئے زاد راہ نہیں رکھتے تھے۔اور وہ بہت دکھ دئے گئے۔قرآن شریف میں اُن کا ذکر ہے۔کہ کیوں کر وہ دن رات فریاد کرتے تھے۔اور جب کفار قریش کا حد سے زیادہ ظلم بڑھ گیا ، اور انہوں نے غریب عورتوں اور یتیم بچوں کو قتل کرنا شروع کیا اور بعض عورتوں کو ایسی بے دردی سے مارا کہ اُن کی دونوں ٹانگیں دورسوں سے باندھ کر دو انٹوں کے ساتھ وہ رستے خوب جکڑ دئے۔اور اُن اونٹوں کو دو مختلف جہات میں دوڑایا اور اس طرح پر وہ عورتیں دوٹکڑے ہو کر مر گئیں۔جب بے رحم کافروں کا ظلم اس حد تک پہنچ گیا۔خدا نے جو آخر اپنے بندوں پر رحم کرتا ہے اپنے رسول پر اپنی وحی نازل کی کہ مظلوموں کی فریاد میرے تک پہنچ گئی۔آج میں اجازت دیتا ہوں کہ تم بھی ان کا مقابلہ کرو۔اور یاد رکھو کہ جولوگ بے گناہ لوگوں پر تلوار اُٹھاتے ہیں۔وہ تلوار سے ہی ہلاک کئے جائیں گے۔مگر تم کوئی زیادتی مت کرو کہ خداز یادتی کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔یہ ہے حقیقت اسلام کے جہاد کی۔جس کو نہایت ظلم سے بڑے پیرا یہ میں بیان کیا گیا 78