قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 24 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 24

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) كه يَسْمَعُونَ كَلمَ اللهِ ثُمَّ يُحَزِفُوْنَهُ مِنْ بَعْدِ مَا عَقَلُوْهُ وَهُمْ يَعْلَمُونَ (سورۃ البقرۃ،سورۃ نمبر 2 آیت نمبر 76) ترجمہ : جب کہ ان میں سے ایک گروہ کلام الہی کو سنتا ہے اور اسے اچھی طرح سمجھنے کے باوجود اس میں تحریف کرتا ہے اور وہ خوب جانتے ہیں۔پھر دوسری جگہ فرماتا ہے کہ: فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ يَكْتُبُونَ الْكِتب بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هَذَا مِنْ عِنْدِ الله ( سورة البقرة سورۃ نمبر 2 آیت نمبر 80) ترجمہ: پس ہلاکت ہے ان کے لئے جو اپنے ہاتھوں سے کتاب لکھتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے۔یہود کے ایک گروہ کی عادت تھی کہ قرآن مجید کے الفاظ کو بدل کر پڑھتے تھے تا کہ اُس کا مفہوم بدل جائے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو حکم دیا کہ لَا تَقُولُوا رَاعِنَا وَقُولُوا انْظُرْنَا 24 24